گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے جوانوں میں جھڑپ، فائرنگ میں دو کی موت، دو زخمی
گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے جوانوں میں جھڑپ، فائرنگ میں دو کی موت، دو زخمی (علامتی تصویر)
پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مہلوک جوانوں کے قریبی اور دوسرے گروپ کے جوانوں سے بھی پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی واقعہ کا ویڈیو اور تصویریں سامنے آرہی ہیں۔
گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے جوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ واقعہ میں دو کی موت ہوگئی ہے۔ دو دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جھڑپ کے بعد جوانوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ دو دیگر شدید زخمی بتائے گئے ہیں، انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ جوانوں کے درمیان جھڑپ کس وجہ سے ہوئی ہے۔ وہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ مہلوکین کی نعشوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ جوان الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے تھے۔ ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر اے کے-56 سے فائرنگ کردی۔ جب یہ فائرنگ کا واقعہ ہوا تب کوئی بھی جوان ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ پولیس فی الحال معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مہلوک جوانوں کے قریبی اور دوسرے گروپ کے جوانوں سے بھی پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی واقعہ کا ویڈیو اور تصویریں سامنے آرہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔