اروند کیجریوال نے کہا: گجرات میں اے اے پی بنائے گی سرکار، ایم سی ڈی میں 230 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی
اروند کیجریوال نے کہا: گجرات میں اے اے پی بنائے گی سرکار، ایم سی ڈی میں 230 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی
Arvind Kejriwal Exclusive Interview: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ آخر گجرات الیکشن اور دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں سے کون بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن ایک چیلنج ہے ۔ کسی بھی الیکشن کو ہلکے میں نہیں لینا چاہئے ۔
نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ آخر گجرات الیکشن اور دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں سے کون بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن ایک چیلنج ہے ۔ کسی بھی الیکشن کو ہلکے میں نہیں لینا چاہئے اور میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن ایک موقع ہوتا ہے عوام سے بات کرنے کا ، عوام کے سامنے اپنی باتیں رکھنے کا ، اپنا ایجنڈہ رکھنے کا تو ہر الیکشن اچھا ہوتا ہے اور چیلنج ہوتا ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نیوز18 انڈیا کے اینکر کشور اجوانی سے خاص بات چیت میں کہا کہ عوام مالک ہیں، ہمیں غرور نہیں کرنا چاہئے، لیکن مجھے عوام کا موڈ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دونوں جگہ اے اے پی کو جیتنا چاہئے ۔ یہ پوچھنے پر کہ بی جے پی بھی جیت کا دعوی کررہی ہے، وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ اب نتائج ہی بتائیں گے، ہم بھی محنت کررہے ہیں اور وہ بھی محنت کررہے ہیں ۔
اس سوال کے جواب میں کہ آپ کا کیا ٹارگیٹ ہے، کیجریوال نے کہا کہ ہمارا ٹارگیٹ نہیں ہے ۔ ٹارگیٹ عوام طے کرتے ہیں، لیکن ہمارے سروے میں نظر آرہا ہے کہ ہمیں ایم سی ڈی میں اکثریت ملنی چاہئے ۔ 250 میں سے 230 سیٹیں آنی چاہئے ۔ ایسا مجھے لگتا ہے ۔ گجرات میں سرکار بننی چاہئے ، گجرات میں 92 سے زیادہ ہونا چاہئے ۔ لوگوں کو یقین نہیں ہورہا ۔
اس سوال کے جواب میں دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ جب ہماری 67 سیٹیں آئی تھیں، تب بھی لوگوں کو یقین نہیں ہوا تھا۔ جب پنجاب میں 92 سیٹیں آئیں تب بھی لوگوں کو یقین نہیں ہوا ۔ جب پارٹی بننے کے بعد ایک سال میں ہی 28 سیٹیں آئی تھیں، تب بھی کسی کو یقین نہیں ہوا تھا ۔
اس سوال کہ گوا اور اتراکھنڈ میں تو کچھ نہیں ہوا، اس پر وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ کوشش کرنے والوں کی ہار نہیں ہوتی ۔ ہر الیکشن الگ ہوتا ہے ۔ نہ یہ تو گوا جیسا ہے اور نہ ہی اتراکھنڈ جیسا ہے ۔ گجرات کا الیکشن گجرات کی طرح ہے ۔ یہاں لوگوں کا کلچر الگ ہے، لیکن پریشانی ملک بھر میں وہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری۔ لوگوں کو بھروسہ ہے کہ عام آدمی پارٹی اس کا حل نکال سکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔