ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی : کورونا کے 24 ہزار نئے معاملات ، کم پڑے آکسیجن اور بیڈ ، کیجریوال نے مرکز سے کی فریاد

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ جلد ہی اس کی تفصیلات سامنے آجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں آکسیجن اور ریمیڈیسیور کی کمی ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی : کورونا کے 24 ہزار نئے معاملات ، کم پڑے آکسیجن اور بیڈ ، کیجریوال نے مرکز سے کی فریاد
دہلی : کورونا کے 24 ہزار نئے معامالت ، کم پڑے آکسیجن اور بیڈ ، کیجریوال نے مرکز سے کی فریاد

دہلی : دہلی میں ہفتہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 24 ہزار معاملات سامنے آئے ہیں ۔ یہ جانکاری نیوز ایجنسی اے این آئی کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جلد ہی اس کا تفصیلی ڈیٹا سامنے آجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں آکسیجن اور ریمیڈیسیور کی کمی ہوگئی ہے ۔


وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں بہت محدود تعداد میں آئی سی یو بیڈس بچے ہیں ۔ انہوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تیزی کے ساتھ آکسیجن اور آئی سی یو بیڈس کم ہوتے جارہے ہیں ۔ دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ ہم لوگ بیڈس کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش مسلسل کررہے ہیں اور اس کیلئے کئی قدم اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ہم نے مرکزی حکومت سے مدد مانگی ہے ۔


آپ کو بتادیں کہ راجدھانی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے قہر کے درمیان ویک اینڈ کرفیو لگایا جاچکا ہے ۔ اس سلسلہ میں دہلی پولیس کے کمشنر ایس این شریواستو نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا ، لیکن دیکھا یہ جارہا ہے کہ اب بھی کئی لوگ ماسک لگائے بغیر سڑکوں پر نکل رہے ہیں ، اس لئے اب پولیس نے سختی برتنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


لوگ اینٹی کووڈ گائیڈلائنس پر عمل کریں ، کرفیو کے دوران گھر میں رہیں ، ورنہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ قانون توڑنے والوں کو پولیس گرفتار کرے گی اور ان پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 17, 2021 06:29 PM IST