உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کارپوریشن انتخابات: نتائج بی جے پی کی نئی حکومت کےلئےعوامی حمایت: بومئی

    کرناٹک کارپوریشن انتخابات کے نتائج پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت کےلئےعوامی حمایت ہے۔

    کرناٹک کارپوریشن انتخابات کے نتائج پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت کےلئےعوامی حمایت ہے۔

    کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومئی نے پیر کے روز کہا کہ کرناٹک کے تین بلدیاتی انتخابات کے نتائج حوصلہ بڑھانے والے ہیں اور یہ بی جے پی کی نئی حکومت کی لئے عوامی مینڈیٹ ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومئی نے پیر کے روز کہا کہ تین بلدیاتی انتخابات کے نتائج حوصلہ بڑھانے والے ہیں اور یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی حکومت کی لئے عوامی مینڈیٹ ہے۔
      وزیراعلی بسوراج بومئی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ کارپوریشن انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ لوگوں کو ہم سے امیدیں ہے۔ یہ مستقبل کی علامت ہیں۔ بی جے پی نے بیلگاوی میں کل ملاکر 58 سیٹوں میں سے 35سیٹوں پر واضح اکثریت حاصل کرکے تاریخی جیت درج کی، لیکن پارٹی کو کلابرگی اور ہبلی ۔ دھارواڑ بلدیاتی انتخابات میں اکثریت نہیں مل سکی۔




      کرناٹک کارپوریشن انتخابات کے نتائج پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت کےلئےعوامی حمایت ہے۔ فائل فوٹو
      کرناٹک کارپوریشن انتخابات کے نتائج پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت کےلئےعوامی حمایت ہے۔ فائل فوٹو

      کلابرگی میں بی جے پی 24 سیٹیں جیت کر دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری، جبکہ کانگریس کو یہاں 26 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔ ہبلی۔دھاواڑ میونسپل انتخابات بی جے پی 39سیٹوں پر جیتی ہے جبکہ کانگریس کو 33 سیٹوں پر جیت ملی۔
      بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار نے کہا کہ پارٹی اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان کی مدد سے تینوں میونسپل کارپوریشن میں اقتدار میں آئے گی۔ سابق وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے بھی جیت کے لئے پارٹی کارکنوں کی تعریف کی اور کہاکہ بومئی حکومت کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے یہ جیت ملی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: