உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسام، ناگالینڈ سے AFSPA ہٹانے پر اگلے 45 دنوں میں لیا جاسکتا ہے فیصلہ: ہیمنت بسوا سرما

     آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما (Himanta Biswa Sarma) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں سے آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو ہٹانے کو لے کر اگلے 45 دنوں کے اندر کوئی مثبت فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

    آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما (Himanta Biswa Sarma) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں سے آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو ہٹانے کو لے کر اگلے 45 دنوں کے اندر کوئی مثبت فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

    پچھلے مہینے مرکزی حکومت نے نارتھ ایسٹ ریاستوں سے AFSPA ہٹانے کو لے کر ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ناگالینڈ میں فوج کے ہاتھوں پچھلے سال دسمبر میں 13 عام شہریوں کے مارے جانے اور ایک دیگر واقعہ میں ایک اور شخص کی موت کے بعد آسام میں بھی AFSPA ہٹانے کی مانگ تیز ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      گوہاٹی: آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما (Himanta Biswa Sarma) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں سے آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو ہٹانے کو لے کر اگلے 45 دنوں کے اندر کوئی مثبت فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ سرما نے کہاکہ ایکٹ کے سلسلے میں پڑوسی ناگالینڈ میں جلد ہی ’کچھ مثبت سرگرمیاں ہوں گی‘۔ اس ریاست میں بھی افسپا لاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے کمزور پڑنے کی وجہ سے آسام کے پانچ چھ ضلعوں کو چھوڑ کر ریاست سے فوج ہٹا لی گئی ہے۔ سرما نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سال افسپا کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد اسے ہٹانے کو لے کر فیصلہ لیا جائے گا۔

      بتادیں کہ پچھلے مہینے مرکزی حکومت نے نارتھ ایسٹ ریاستوں سے AFSPA ہٹانے کو لے کر ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ناگالینڈ میں فوج کے ہاتھوں پچھلے سال دسمبر میں 13 عام شہریوں کے مارے جانے اور ایک دیگر واقعہ میں ایک اور شخص کی موت کے بعد آسام میں بھی AFSPA ہٹانے کی مانگ تیز ہوگئی ہے۔

      سال 2022 میں کچھ اچھا ہوگا
      سرما نے کہا، ’جہاں تک AFSPA کی بات ہے، آسام میں 2022 میں کچھ بڑے قدم اٹھائے جائیں گے۔ کیسے اور کب، ہم نہیں جانتے۔ لیکن میں پرامید ہوں۔ ہم 2022 کو اُمید بھرے سال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ AFSPA کے بارے میں کچھ مثبت قدم اٹھائے جائیں گے۔ ‘ ناگالینڈ میں AFSPA جاری رہنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مرکز نے اس موضوع کی جانچ کے لئے 26 دسمبر کو ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی 45 دنوں میں اپنی رپورٹ سونپے گی اور مجھے اُمید ہے کہ وہاں کچھ مثبت عمل ہوگا۔

      AFSPA کو لے کر بنی ہے کمیٹی
      پچھلے مہینے وزیرداخلہ امیت شاہ کی قیادت میں AFSPA ہٹانے کو لے کر ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ سرما نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر امیت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کا رُخ کافی مثبت رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 5-6 اضلاع کو چھوڑ کر آسام کے سبھی علاقوں سے فوج ہٹالی گئی ہے۔ سرما کے مطابق انتہاپسندی کو لے کر آسام میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔

      AFSPA ہٹانے کی مانگ کیوں؟
      شمال مشرق کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے AFSPA کو اکثر ظالم ایکٹ بتایا جاتا رہا ہے۔ دراصل اس کے تحت مسلح افواج کو غیر مطمئن علاقوں میں لا اینڈ آرڈر قائم رکھنے کے لئے خصوصی پاور دئیے گئے ہیں۔ اسے ہٹانے کی مانگ عوامی سماجی اداروں اور انسانی حقوق کے پیروکاروں کی جانب سے کی جاتی رہی ہے۔ آسام میں نومبر 1990 میں AFSPA لگایا گیا تھا اور تب سے اسے ہر چھ مہینے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے جائزے کے بعد بڑھایا جاتا رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: