آسام سے جلد ہٹ سکتا ہے AFSPA، وزیراعلی ہیمنت نے کہا: 2023 کے آخر تک واپس لینے کا رکھا ہدف

آسام سے جلد ہٹ سکتا ہے AFSPA، وزیراعلی ہیمنت نے کہا: 2023 کے آخر تک واپس لینے کا رکھا ہدف ۔ فائل فوٹو ۔ News18

آسام سے جلد ہٹ سکتا ہے AFSPA، وزیراعلی ہیمنت نے کہا: 2023 کے آخر تک واپس لینے کا رکھا ہدف ۔ فائل فوٹو ۔ News18

CM Himanta Biswa Sarma News: آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسو سرما نے کہا ہے کہ وہ 2023 کے آخر تک آسام سے آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ کو پوری طرح سے واپس لینے کا ہدف رکھا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسو سرما نے کہا ہے کہ وہ 2023 کے آخر تک آسام سے آرمڈ فورس اسپیشل پاور ایکٹ کو پوری طرح سے واپس لینے کا ہدف رکھا ہے ۔ وزیراعلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پولیس فورسیز کو ٹریننگ دینے کیلئے سابق فوجی اہلکاروں کو بھی شامل کریں گے ۔

    وزیراعلی ہمنت بسو سرما نے پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرگاؤں میں پہلی کمانڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ اس سال کے آخر تک پوری ریاست سے افسپا کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جب ریاست سے افسپا ہٹایا جائے گا تو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی بجائے آسام پولیس بٹالین کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ وہ اس کی جگہ لے سکیں۔

    بتا دیں کہ 30 مارچ کو آسام حکومت نے ریاست کے آٹھ اضلاع میں افسپا کا دائرہ مزید چھ ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ اس سے پہلے ریاست اور مرکزی حکومت دونوں نے کئی مواقع پر افسپا کے تحت علاقوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پچھلے سال آسام سرکار نے اپریل میں 8 اضلاع اور اکتوبر میں 1 ضلع سے افسپا ہٹا دیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ ہمنت بسو سرما نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد آسام پولیس بٹالین کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ کمانڈنٹ اور آسام پولیس بٹالین کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر چھ ماہ بعد اس طرح کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھئے: منی پور کی راجدھانی امپھال میں پھر تشدد، کئی مقامات پر آگ زنی، کرفیو نافذ، فوج طلب


    یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹ کیوں لیک کی؟ بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار




    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں تقریباً 45 سال پہلے ہندوستانی پارلیمنٹ نے افسپا یعنی آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ 1958 نافذ کیا تھا، جو کہ ایک فوجی قانون ہے، جو "ڈسٹرب" علاقوں میں لاگو کیا جاتا ہے، یہ قانون سیکورٹی فورسز اور فوج کو کچھ خاص مراعات دیتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: