உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی پر متنازع بیان سے تلنگانہ کے سی ایم ناراض، پی ایم مودی سے پوچھا-کیا آسام کے CM کے الفاظ بی جے پی کی تہذیب ہے؟

    راہل گاندھی پر آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے متنازع بیان پر بھڑکے تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راو۔

    راہل گاندھی پر آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے متنازع بیان پر بھڑکے تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راو۔

    K Chandrashekhar Rao reacts on Assam CM remark on Rahul Gandhi: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایم مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ میں آپ سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ آپ ہیمانتا بسوا سرما کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیں۔ کیا کسی وزیراعلیٰ کی زبان ایسی ہو سکتی ہے؟

    • Share this:
      حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ(K Chandrashekhar Rao) نے وزیر اعظم مودی (PM Modi) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راہول گاندھی (Rahul Gandhi) کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر آسام کے وزیر اعلی ہیمنتا بسوا سرما(Himanta Biswa Sharma) کو ہٹا دیں۔ چندر شیکھر راؤ نے بی جے پی ہائی کمان سے سوال کیا کہ کیا یہ چیف منسٹر کی زبان ہے؟ کیا یہ زبان بی جے پی کی ثقافت ہے؟ اس کے ساتھ ہی آسام کی کانگریس یونٹ نے بھی ہیمنتا بسوا سرما پر تنقید کی ہے۔ دراصل، اتراکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ نے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے ثبوت مانگنے کے معاملے پر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اور پوچھا کہ کیا بی جے پی نے کبھی ان سے اپنے والد کی اولاد ہونے کا ثبوت مانگا ہے؟


      رائےگیری میں، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایم مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ میں آپ سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ آپ ہیمانتا بسوا سرما کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیں۔ کیا کسی وزیراعلیٰ کی زبان ایسی ہو سکتی ہے؟ کچھ حدود و قیود ہیں لیکن یہ تماشہ کررہے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ اس معاملے پر خاموش رہیں گے؟

      یہی نہیں چندر شیکھر راؤ نے سوال کیا کہ کیا یہ بی جے پی کا کلچر ہے؟ کیا یہ ہندو مذہب اور ہندوستانی ثقافت کے مطابق ہے؟ ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے مجھے شرم آتی ہے۔

      ساتھ ہی این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری نتیش گوڑ نے بھی آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے اور یہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی توہین ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: