مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے موقع پرحکومت کی طرف سے بہتر انتظام کئے جائیں گے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ آج 22 نومبر سے 25 نومبر تک بھوپال میں ہونے والے 72 ویں تبليغی اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پرچیف سیکریٹری ایس آر موهنتي بھی موجود تھے۔

فائل فوٹو
وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ اجتماع میں ملک اور بیرون ممالک سے بھی لوگ شرکت کے لئے آئیں گے۔ اس دوران صفائی کے بہتر انتظامات ہوں۔ انہوں نے سبھی بنیادی سہولیات دستیاب کرانے کے ساتھ ساتھ اس کی نگرانی کے انتظام کو بھی چست درست رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہو نی چاہئے کہ اس سال اجتماع کے انتظامات، صفائی کے معاملے میں ایک مثال بنیں

فائل فوٹو
اقلیتی بہبود وزیر عارف عقیل نے اجتماع میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے ریلوے کی طرف بہتر بندوبست اور اضافی بوگياں لگانے کے بارے میں کہا۔
اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے سکریٹری رمیش ایس تھیٹے نے تبليغي اجتماع کے انعقاد اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔