تلنگانہ کے چیف منسٹر KCR کریں گےبہارکادورہ، شہید فوجیوں اور 11 مزدوروں کےاہل خانہ کوپیش کریں گےمالی امداد
کے سی آر (تصویر: @krishanKTRS)
TS CM KCR to visit Bihar: چندر شیکھر راؤ بدھ کی صبح حیدرآباد سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ بہار کے ہم منصب نتیش کمار کے ساتھ مل کر وہ فوجیوں کے سوگوار خاندانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔ وہ بہار کے 12 مزدوروں کے خاندانوں کو بھی مالی امداد فراہم کریں گے
TS CM KCR to visit Bihar: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K. Chandrashekhara Rao) 31 اگست یعنی بدھ کو بہار کا دورہ کریں گے۔ کے سی آر بدھ کی صبح حیدرآباد سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ بہار کے موقع پر کے سی آر کی جانب سے وادی گلوان میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کے اہل خانہ کو مالی امداد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ سی ایم کے سی آر بہار کے 12 مزدوروں کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کریں گے جو ریاست میں حالیہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ سی ایم کے سی آر بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار (Nitish Kumar) کے ساتھ مل کر چیک تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد نتیش کمار کی دعوت پر کے سی آر دوپہر کے کھانے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جہاں ملکی سیاست پر پر گفتگو ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
سرکاری ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ بدھ کی صبح حیدرآباد سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ بہار کے ہم منصب نتیش کمار کے ساتھ مل کر وہ فوجیوں کے سوگوار خاندانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔ وہ بہار کے 12 مزدوروں کے خاندانوں کو بھی مالی امداد فراہم کریں گے، جو سکندرآباد ٹمبر ڈپو (Secunderabad timber depot) میں آتشزدگی کے حالیہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ہر فوجی کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ ہر ایک مرنے والے مزدور کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔
اس موقع پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو، جے ڈی (یو) اور آر جے ڈی کے قائدین سے بھی ملاقات کی توقع کی گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔