உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پھر سے کیا بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

    Bihar Special Status Demand: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اب نیتی آیوگ (NITI Ayog) کی رپورٹ آگئی ہے تو اس میں جو آیا ہے وہی تو ہم بول رہے ہیں۔ ہم ترقی کے معاملے میں پیچھے ہیں، اسی لئے بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ ملے گا تو اس کا فائدہ بھی بہار کو ہی ملے گا۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar) نے پیر کو نیتی آیوگ کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شخص کی آمدنی کے لحاظ سے بہار پچھڑا ہوا ہے، اسی لئے ہم لوگ مرکزی حکومت سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اب نیتی آیوگ (NITI Ayog) کی رپورٹ آگئی ہے تو اس میں جو آیا ہے وہی تو ہم بول رہے ہیں۔ ہم ترقی کے معاملے میں پیچھے ہیں، اسی لئے بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ ملے گا تو اس کا فائدہ بھی بہار کو ہی ملے گا۔

      وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ خصوصی ریاست کا درجہ (Special Status For Bihar) ملنے کے بعد مرکز کا جو منصوبہ چلتا ہے، اس میں ریاست اور مرکز کی حصہ داری ہو جائے گی۔ جیسے ہی خصوصی ریاست کا درجہ ملے گا ویسے ہی بہار کا پیسہ بچے گا اس پیسے سے بہار کی تیزی سے ترقی ہوگی اور بہار ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا۔

      ’بہار کے بغیر کیسے ہوگی ملک کی ترقی‘

      نتیش کمار نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ میں اگر ہم سب سے پیچھے ہیں، تو پسماندہ ریاست کو بڑھانا نہ ہوگا۔ ہر ریاست کو بڑھانا ہوگا تبھی نہ ملک بڑھے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب بہار سب سے پسماندہ صوبہ ہے، تو بہار کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی کیسے ہوگی؟ ہم لوگ بہار کی ترقی کے لئے ریاست میں آبادی پر مسلسل کنٹرول کر رہے ہیں۔ مرکز کی مدد ابھی مل رہی ہے، لیکن خصوصی ریاست کا درجہ مل جائے گا تو بہار کی ترقی تیز رفتار سے ہو جائے گی۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: