உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CM نتیش کمار کی سیکورٹی میں پھر سیندھ ماری، دھماکہ خیز مواد لے کر تقریب میں کیسے گھسا نوجوان؟

    CM نتیش کمار کی سیکورٹی میں پھر سیندھ ماری، دھماکہ خیز مواد لے کر تقریب میں کیسے گھسا نوجوان؟

    CM نتیش کمار کی سیکورٹی میں پھر سیندھ ماری، دھماکہ خیز مواد لے کر تقریب میں کیسے گھسا نوجوان؟

    CM Nitish Kumar News: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی نالندہ میں ہو رہی ’عوامی تقریب‘ کے پاس بم پھینکا گیا ہے۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

    • Share this:
      نالندہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سیکورٹی میں ایک بار پھر چوک سامنے آئی ہے۔ اس بار نالندہ میں ایسا ہوا ہے۔ یہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ‘جن سنواد پروگرام‘ کے دوران بم پھوڑا گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریاست کے الگ الگ اضلاع کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں وہ منگل کے روز نالندہ میں تھے، جہاں بم پھوڑے جانے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ نتیش کمار پوری طرح محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو پٹنہ کے بختیار پور میں نتیش کمار کو مکا مارا گیا تھا۔

      منگل کے روز وزیر اعلیٰ سنواد پروگرام کے دوران سلاو میں جس نوجوان نے پٹاخہ پھوڑا ہے، اسے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار نوجوان کی پہچان شبھم آدتیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اسلام پور کے ستیار گنج گاوں کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار شبھم آدتیہ کا کہنا ہے کہ وہ قومیت سے متعلق پروگرام چلا رہا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ اس بات کو سن نہیں رہے تھے۔ اس لئے ان کی توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہم نے پٹاخہ چھوڑا ہے۔ گرفتار شبھم آدتیہ بی ایس سی گریجویشن کا طالب علم ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے Pakistan، وزیر اعظم مودی کو شہباز شریف نے دیا جواب

      موقع پر موجود ایک اعلیٰ افسر نے غیر رسمی بات چیت میں بتایا کہ دھماکہ ہوا اور اس کی آواز سن کر یہ دھماکہ کی طرح ہی لگا، لیکن پولیس والوں نے بتایا ہے کہ یہ پٹاخہ ہے، جس کی آواز زیادہ تیز تھی۔ پولیس نے شبھم کے پاس سے پٹاخے، ماچس کی تیلیاں اور چابھی ضبط کی ہیں۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، لیکن اصل سوال تو یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تقریب سے پہلے جب آس پاس کے پورے علاقے کی باریکی سے جانچ ہوتی ہے، ایسے میں کوئی شخص ماچس اور دھماکہ لے کر اس علاقے میں کیسے گھس گیا اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھنک تک نہیں لگی۔

      وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی پروٹوکول کے تحت پروگرام سے سابق ڈاگ اسکواڈ اور بم مخالف دستہ پوری جائے تقریب کا جائزہ لیتے ہیں۔ پروگرام ختم ہونے تک دونوں اسکواڈ کی ڈیوٹی پروگرام کے مقام پر ہوتے ہیں، تو پھر آخر یہ شخص وہاں دھماکہ خیز اشیا کے ساتھ کیسے موجود رہ سکا؟
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: