ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شیو راج سنگھ چوہان ہوئے کورونا پازیٹیو، کہا- میرے رابطے میں آئے سبھی لوگ کروالیں ٹسٹ

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوگیا ہوں۔ میری سبھی ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔ میرے بے حد قریبی لوگ کوارنٹائن میں چلے جائیں۔

  • Share this:
شیو راج سنگھ چوہان ہوئے کورونا پازیٹیو، کہا- میرے رابطے میں آئے سبھی لوگ کروالیں ٹسٹ
شیو راج سنگھ چوہان ہوئے کورونا پازیٹیو، کہا- میرے رابطے میں آئے سبھی لوگ کروالیں ٹسٹ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان (Shivraj Singh Chouhan) نے ہفتہ کو ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی کہ ان کی کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو (مثبت) (Corona Positive) آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوگیا ہوں۔ میری سبھی ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔ میرے بے حد قریبی لوگ کوارنٹائن میں چلے جائیں۔


انہوں نے کہا کہ میں کورونا گائڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق خود کو کوارنٹائن کروں گا اور علاج کراوں گا۔ میری ریاست کی عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط برتیں، ذرا سی بھی لاپرواہی کورونا کو دعوت دیتی ہے۔


 




جو مجھ سے ملے وہ اپنا ٹسٹ کروالیں: شیو راج

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے لکھا کہ میں نے کورونا سے محتاط رہنے کی ہرممکن کوشش کی، لیکن پریشانیوں کو لے کر لوگ ملتے ہی تھے۔ میرا سب کو مشورہ ہے کہ جو مجھ  سے ملے، وہ اپنا ٹسٹ کروالیں۔ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا کا وقت پر علاج ہوتا ہے تو کورونا بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ 25 مارچ سے ہرشام کو کورونا کا جائزہ لیتا رہا ہوں۔ میں اب ویڈیو کانفرنسنگ سے کورونا کا جائزہ لینے کی کوشش کروں گا۔
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ 25 مارچ سے ہرشام کو کورونا کا جائزہ لیتا رہا ہوں۔ میں اب ویڈیو کانفرنسنگ سے کورونا کا جائزہ لینے کی کوشش کروں گا۔


ویدیو کانفرنسنگ سے کورونا کا جائزہ

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ 25 مارچ سے ہرشام کو کورونا کا جائزہ لیتا رہا ہوں۔ میں اب ویڈیو کانفرنسنگ سے کورونا کا جائزہ لینے کی کوشش کروں گا اور میری عدم موجودگی میں یہ میٹنگ وزیر داخلہ نروتم مشرا، شہری ترقیات کے وزیر بھوپیندرسنگھ، وزیر تعلیم وشواس سارنگ اور وزیر صحت ڈاکٹر پربھو رام چودھری جائزہ لیں گے۔ میں خود بھی کوارنٹائن رہتے ہوئے علاج کے دوران ریاست میں کورونا کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ سبھی محتاط رہیں، محفوظ رہیں اور گائڈ لائن پر عمل ضرور کریں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 25, 2020 12:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading