உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی آبروریزی معاملے پر ایکشن میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، فاسٹ ٹریک عدالت میں چلے کیس، ممبئی میں بڑھائی جائے گی پولیس گشت

    ممبئی آبروریزی معاملے پر ایکشن میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، فاسٹ ٹریک عدالت میں چلے گا کیس

    ممبئی آبروریزی معاملے پر ایکشن میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، فاسٹ ٹریک عدالت میں چلے گا کیس

    افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا، ممبئی شہر کو محفوظ شہر کے طور پردیکھا جاتا ہے، یہ شبیہ خراب نہ ہو اس لئے پولیس کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران کو شہر میں پٹرولنگ بڑھانے کے احکامات دیئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے روزممبئی کے ساکی ناکا میں ایک خاتون کی عصمت دری اور قتل کو ’انسانیت پر دھبہ‘ قرار دیا اور اس معاملے میں تیزی سے سماعت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ ادھو ٹھاکرے نے ایک بیان میں کہا کہ معاملے کی شنوائی تیزی سے کی جائے گی اور متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ جنسی زیادتی کی شکارخاتون کی آج موت ہوگئی۔


      وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ پاٹل اور ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کے ساتھ اس معاملے پربات چیت کی ہے۔ سینئر پولیس حکام نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی جانچ میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساکی ناکا میں سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی میں ایک خاتون کو جنسی کا نشانہ بنانے کے ساتھ خاتون کو پیٹنے کے ایک دن بعد سنیچر کی صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں 32 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ۔ اس سلسلے میں ایک 45 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔


      جانئے پورا معاملہ

      یہ سانحہ ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہاں خیرانی روڈ پر ایک 30 سالہ خاتون کے ساتھ پہلے آبروریزی کی گئی اور آبروریزی کے بعد ملزم نے اس کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ ڈال دیا۔ خاتون کو بہت سنگین حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ خاتون کی صورتحال کافی سنگین تھی۔ وہ وینٹیلیٹر پر تھی۔ ہفتہ کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس واردات نے ہر کسی کو جھکجھور دیا ہے۔ ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں ایک ٹیمپو کے اندر 30 سال ایک خاتون کے ساتھ آبروریزی کی گئی۔ ساکی ناکہ کا یہ حادثہ ملک کی راجدھانی دہلی میں 2012 کے ’نربھیا‘ سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔
      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: