Q. سوال: یو پی الیکشن میں بی جے پی کے لئے چیلنج کتنا بڑا ہے؟ آپ کی پارٹی ایک بار پھر سے 300 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ آپ کی اس خوداعتمادی کی وجہ کیا ہے، کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ یوپی میں کوئی بھی پارٹی لگاتار دوسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی ہے۔
جواب: یوگی آدتیہ ناتھ: یو پی کی 403 میں سے بی جے پی 350 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ اس حوکمت نے اپنے لوک کلیان سنکلپ پتر 2017 میں کیے گئے سبھی وعدوں کو پورا کیا ہے۔ 2017 سے پہلے یو پی کو بیمار ریاست کے طو رپر دیکھا جاتا تھا، لیکن اب ریاست میں ہر علاقے میں ترقی ہورہی ہے۔ پچھلے ساڑھے چار سالوں میں ہماری حکومت نے ریاست اور ریاست کی 24 کروڑ عوام کی بھلائی کے لئے کام کیا ہے۔ ہم نے جو ریاست اور ریاست کی عوام کے لئے کام کیا ہے، اُس سے ہمیں خوداعتمادی ملتی ہے۔ ہم نے کسانوں کی ترقی، خواتین اور ریاست کے غریب سے غریب آدمی کے لئے کام کیا ہے۔ 2017 میں ہم نے کسانوں کے 36 ہزار کروڑ کے قرض معاف کیے تھے، جس سے 2 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوا تھا۔ یو پی مستقبل میں ہندوستان کو عالمی سطح پر سوپر پاور بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔
سوال: آپ کی نظر میں آپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج کون ہے؟ سماج وادی پارٹی، بہوجن سماجوادی پارٹی یا کانگریس؟ ایس پی کہتی ہے کہ وہ اصلی چیلنج دے رہی ہے۔۔۔
یوگی آدتیہ ناتھ: ہم کسی کو بھی چیلنج کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔۔۔
سوال:تو پھر الیکشن میں آپ کا سب سے بڑا مدعا کیا ہے؟ کیا یہ ترقی ہے، قانونی صورتحال ہے یا پھر سرمایہ کاری؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ان معیار پر یوپی کی امیج بہتر ہوئی ہے؟
یوگی آدتیہ ناتھ: 2017 سے ہم نے، ’ری فارم، پرفارم اور ٹرانسفارم‘ پر فوکس کیا ہے۔ اس سے عالمی اور قومی سطح پر یوپی کی امیج بدلی ہے۔ ریاست میں مستحکم قانون و صورتحال کی وجہ سے بزنس مین اور سرمایہ کاروں کو خوداعتمادی ملی ہے۔ ہماری حکومت نے سخت قانون بنا کر مجرموں کے سنڈیکٹ کو ختم کیا ہے، جو پہلے بیوپاریوں کو پریشان کرتے تھے۔ اس سے ریاست میں بزنس کو پھلنے پ ھولنے کا موقع ملا ہے اور آگے یہ اور بڑھے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سیمسنگ، ریلائنس اور مائیکروسافٹ جیسے گلوبل برانڈ آج یوپی میں اپنی انڈسٹری لگارہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں ریکارڈ 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا انوسٹمنٹ ہوا ہے۔ ان میں 5 لاکھ کروڑبڑے انڈسٹریوں میں انوسٹ کا ہے۔ وہیں، دیگر 5 لاکھ کروڑ روپیہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ہے۔ اس طرح ریاست میں 30 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگارملا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔