اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CM Yogi Exclusive Interview: اسدالدین اویسی پر ہوئے حملے پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا- ہر کسی کو ملنا چاہئے تحفظ

    Youtube Video

    CM Yogi Exclusive Interview: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ فیملی سے آگے نہیں جا پا رہی ہے۔ ان کا نام سماجوادی ہے، لیکن ہیں پریوار وادی اور کا کرتے ہیں فساد وادی۔ ان سے کیا امید کریں۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی گاڑی پر ہوئے حملے پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم جمہوریت میں بیلٹ پر اعتماد کرتے ہیں بلیٹ پر نہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی حادثہ قابل قبول نہیں ہیں۔ ہر لیڈر کو تحفظ ملنا چاہئے۔

    • Share this:
      گورکھپور: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کی گاڑی پر ہوئے حملے پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم جمہوریت میں بیلٹ پر اعتماد کرتے ہیں، بلیٹ پر نہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی حادثہ قابل قبول نہیں ہیں۔ اسٹیج پر ان کی اپنی تقریر ہوگی اور میری اپنی تقریر ہوگی۔ نظریاتی طور پر ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن اس طرح سے سیکورٹی سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے اپیل کروں گا کہ اسٹیج سے تقریر کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر طبقے کے جذبات کا احترام ہونا چاہئے۔ ہم ووٹ بینک کے لئے آستھا کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور عوامی جذبات کو کچلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ اس کا ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر لیڈر کو تحفظ ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اویسی جی کل جس جگہ پرگئے تھے، وہاں سے ضلعی انتظامیہ کو یا ریاستی حکومت کو پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔ لیکن اس کے بعد بھی اگر کسی نے پروگرام کی اجازت لی ہے تو وہ اپنے آپ میں کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی بھی کی ہے۔ اسدالدین اویسی کو مسلم ووٹوں کے کتنا بڑا فیکٹر مانتے ہیں؟ کے جواب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈر ہیں، ہر پارٹی کا لیڈر بڑا ہے۔ ہم اسے چھوٹا اور بڑا کرکے نہیں دیکھ سکتے۔

      سماجوادی پارٹی کی طرف سے 85 بنام 15 فیصدی کی بات کئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم راشٹرواد کی بات کرتے ہیں تو وہ ذات پات کی بات کرتے ہیں۔ ہم ترقی کی بات کرتے ہیں تو وہ خوشنودی کی بات کرتے ہیں۔ جب ہم غریب کی بات کرتے ہیں تو وہ پریوار واد کی بات کرتے ہیں۔ سچائی تو یہ ہے کہ نام بھلے ہی سماجوادی ہوگا، سوچ تو پریوار وادی ہے اور کام آج بھی فساد وادی سے ابھر نہیں پایا ہے۔ یہ صوبے کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ جن لوگوں کی سوچ کبھی  پریوار وادی سے اوپر اٹھ کر نہیں جا پائی ہے، ان لوگوں سے اوبی سی اور درج فہرست ذات کی فلاح وبہبود یا سماجی ہم آہنگی کی بات کرنا فضول ہے۔



      الیکشن کے آسان ہونے کے سوال پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سال 2019 میں بھائی بہن کی پارٹی کو بھی لوگوں نے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اس وقت ریاست کی برسراقتدار جماعت نے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ سال 2017 میں دو لڑکوں کی جوڑی کو بھی عوام نے مسترد کیا ہے۔ اوپینین پول ہو یا ایگزٹ پول، ہر طرح کے دعوے کو عوام نے مسترد کیا اور بی جے پی کو اپنی حمایت دی۔ سال 2019 میں عظیم اتحاد بن گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی، کانگریس، بی ایس پی، لوک دل سب جڑگئے تھے۔ نتیجہ کیا رہا ہے۔ بی جے پی کو اور وزیر اعظم مودی کو حمایت ملی۔ عالمی اسٹیج پر ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ یوپی کے اندر پانچ سال میں ہم سیکورٹی کے سطح پر بہترین سطح پر آئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے مواقع بنے ہیں۔ نوجوانوں کو نوکری ملی ہے۔ ان داتا کسانوں کی خوشحالی کے لئے ہم نے قرض معافی سے لے کر سینچائی کی سہولت دی ہے۔ ایم ایس پی بڑھایا ہے۔ خواتین کو سیکورٹی ملی ہے۔ ان کی اقتصادی آزادی کے لئے کام کیا ہے۔ یہ سبھی چیزیں جڑیں گی تو بی جے پی 300 کے اعدادوشمار پار کرے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: