ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی کی سینا‘ والے بیان پر جنرل وی کے سنگھ بولے- ایسا کہنے والے لوگ غدار’

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اپریل کو غازی آباد میں مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ کی انتخابی مہم میں ہندوستانی فوج کو ’مودی کی سینا‘ کہا تھا۔

  • Share this:
مودی کی سینا‘ والے بیان پر جنرل وی کے سنگھ بولے- ایسا کہنے والے لوگ غدار’
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اپریل کو غازی آباد میں مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ کی انتخابی مہم میں ہندوستانی فوج کو ’مودی کی سینا‘ کہا تھا۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اپریل کو غازی آباد میں مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ کی انتخابی مہم میں ہندوستانی فوج کو ’مودی کی سینا‘ کہا تھا۔ جس کے بعد سے وہ لگاتار اپوزیشن جماعتوں کے نشانے پر چل رہے ہیں۔ اس معاملہ پر وی کے سنگھ نے کہا کہ جو بھی ہندوستانی فوج کو ’مودی جی کی سینا‘ کہتا ہے، وہ غدار ہے۔


بی بی سی کے مطابق، سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ملک کی فوج کو مودی کی سینا کہتا ہے ، تو وہ نہ صرف غلط ہے، بلکہ ملک کے ساتھ غدار بھی ہے۔ ہندوستان کی فوج ملک کی ہے، یہ کسی سیاسی پارٹی کی نہیں ہے۔


قابل غور ہے کہ بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے ’مودی جی کی سینا‘ والے بیان پر نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ سے 5 اپریل شام  5:00 بجے تک جواب دینے کے لئے کہا ہے۔


بتا دیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کے روز غازی آباد میں ایک ریلی کو خطاب کر رہے تھے۔ غازی آباد میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ’کانگریس کے لوگ دہشت گردوں کو بریانی کھلاتے تھے اور مودی جی کی سینا انہیں صرف گولی اور گولا دیتی ہے۔ یہی فرق ہے۔ کانگریس کے لو گ مسعود اظہر جیسے دہشت گردوں کے لئے جی کا استعمال کرتے ہیں، مگر وزیر اعظم مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت دہشت گردوں کے کیمپ پر حملے کر ان کی کمر توڑتی ہے‘۔

 
First published: Apr 05, 2019 08:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading