PM مودی کا مشورہ، مقامی زبان میں ہو عدالتی کارروائی، تب عدالتی نظام سے جڑا ہوا محسوس کریں گے لوگ
CMs and HC Judges Conference : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
CMs and HC Judges Conference : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن ریجیجو اور چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی یہ مشترکہ کانفرنس ہمارے آئینی حسن کی زندہ عکاسی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع پر مجھے بھی آپ سب کے ساتھ کچھ لمحات گزارنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جہاں ایک طرف عدلیہ کا کردار آئین کے محافظ کا ہے تو وہیں مقننہ شہریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آئین کے ان دو دھاراوں کا یہ سنگم، یہ توازن ملک میں ایک موثر اور ٹائم باونڈ عدالتی نظام کا روڈ میپ تیار کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے ان 75 سالوں نے عدلیہ اور ایگزیکٹو دونوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو مسلسل واضح کیا ہے۔ جہاں جب بھی ضرورت پڑی ، ملک کو سمت دینے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان کا یہ رشتہ لگاتار فروغ پایا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب ملک 2047 میں اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کر لے گا ، تب ہم ملک میں انصاف کا کیسا نظام دیکھنا چاہیں گے؟ ہم اپنے عدالتی نظام کو اتنا موثر کیسے بنائیں گے کہ وہ 2047 کے ہندوستان کی خواہشات کو پورا کر سکے، ان پر کھرا اتر کر سکے، اس سوال کا جواب تلاش کرنا آج ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند بھی عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو ڈیجیٹل انڈیا مشن کا ایک لازمی حصہ سمجھتی ہے۔ مثال کے طور پر ای کورٹس پروجیکٹ کو آج مشن موڈ میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ ہم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم عدالتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور اپ گریڈ کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں عدالت میں مقامی زبانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ملک کے عام شہریوں کا نظام انصاف پر اعتماد بڑھے گا اور وہ جڑے ہوئے محسوس کریں گے۔ آج بھی ہمارے ملک میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی تمام کارروائیاں انگریزی میں ہوتی ہیں۔ ایک بڑی آبادی کو عدالتی عمل سے لے کر فیصلوں تک کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے، ہمیں نظام کو عام لوگوں کے لیے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔