دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں کم ہوئے سی این جی اور پی این جی کے دام، جانئے نئی قیمت

دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں کم ہوئے سی این جی اور پی این جی کے دام، جانئے نئی قیمت

دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں کم ہوئے سی این جی اور پی این جی کے دام، جانئے نئی قیمت

CNG-PNG Price: دہلی میں سی این جی اور پائپ لائن گیس کی خوردہ فروخت کرنے والی فرم اندر پرستھ گیس لمیٹڈ نے ہفتہ کو سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل مرکزی حکومت کی طرف سے گھریلو قدرتی گیس کی قیمتوں کے فارمولے میں تبدیلی کے بعد کمپنیاں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان عام آدمی کیلئے ایک راحت کی خبر آگئی ہے۔ ممبئی کے بعد اب دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں بھی سی این جی اور پی این جی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ دہلی میں سی این جی اور پائپ لائن گیس کی خوردہ فروخت کرنے والی فرم اندر پرستھ گیس لمیٹڈ نے ہفتہ کو سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل مرکزی حکومت کی طرف سے گھریلو قدرتی گیس کی قیمتوں کے فارمولے میں تبدیلی کے بعد کمپنیاں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں۔

    دہلی میں سی این جی اور پائپ لائن گھریلو رسوئی گیس (پی این جی) کی قیمتوں میں ہفتہ کو 6 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ تقریباً دو سالوں میں گیس کی قیمتوں میں یہ پہلی کمی ہے۔ آئی جی ایل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی راجدھانی خطہ میں سی این جی کی قیمت 79.56 روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 73.59 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ اسی طرح دہلی میں پائپ لائن والی گھریلو رسوئی گیس کی قیمت 53.59 روپے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) سے کم ہوکر 48.59 روپے فی ایس سی ایم پر آگئی ہے، آئی جی ایل کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔



    علاوہ ازیں اندر پرستھ گیس لمیٹڈ نے کانپور، فتح پور اور ہمیر پور کیلئے سی این جی کی نئی شرح جاری کی ہے۔ یہ 84.42 روپے فی کلو ہے۔ وہیں آئی جی ایل نے بھی نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت میں کمی کی ہے، نئی قیمت 77.20 روپے فی کلو ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: دوسرے ملک سے آرہے لوگوں کو بغیر ٹیسٹ یوپی میں نہیں ملے گی انٹری! یوگی سرکار کا بڑا فیصلہ


    یہ بھی پڑھئے: گرمی برداشت کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، ملک میں اگلے پانچ دنوں میں بڑھے گا درجہ حرارت



    ادھر مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے جمعہ کو اپنے تقسیمی علاقوں میں سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اور گھریلو پائپ لائن والی رسوئی گیس کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ ایم جی ایل نے بھی گزشتہ فروری میں سی این جی کی قیمتوں میں 2.5 روپے فی کلو کمی کی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: