ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Coal Scam: ابھیشیک بنرجی سے ممتا بنرجی کی ملاقات، بیوی روجرا سے پوچھ گچھ کرنے پہنچی سی بی آئی

کوئلہ گھوٹالہ میں ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) کی مشکلات بڑھ سکتی ہے۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی (Abhishek Banerjee) کی بیوی روجرا بنرجی سے پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
Coal Scam: ابھیشیک بنرجی سے ممتا بنرجی کی ملاقات، بیوی روجرا سے پوچھ گچھ کرنے پہنچی سی بی آئی
ابھیشیک بنرجی سے ممتا بنرجی کی ملاقات

کولکاتا: کوئلہ گھوٹالہ میں ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) کی مشکلات بڑھ سکتی ہے۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی (Abhishek Banerjee) کی بیوی روجرا بنرجی سے پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل آج صبح وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ابھیشیک سے ملنے کے لئے ان کے گھر گئی تھیں۔ ان کے باہر آتے ہی اب سی بی آئی کی ٹیم داخل ہوگئی ہے۔ کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ابھیشیک بنرجی کی بیوی کو پیر کو سمن جاری کیا گیا تھا۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق، ابھیشیک بنرجی کو ابھی فی الحال سمن نہیں دیا گیا ہے۔ نرولا سے پوچھ گچھ کے بعد ابھیشیک بنرجی کو جلد ہی سمن دیا جاسکتا ہے۔


سی بی آئی کی کارروائی سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ پیر کو سی بی آئی کا نوٹس ملنے کے بعد ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ انہیں ملک کے قانون پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ان ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اس گھوٹالے میں کیا ہے روجرا کا کردار؟


ذرائع کے مطابق، گواہوں اور مشتبہ افراد کے کچھ بیانات میں روجرا کا کردار سامنے آیا ہے۔ سی بی آئی کو جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ روجرا کی کمپنی کے اکاونٹ میں کچھ ایسے لین دین ہوئے ہیں، جن کے تار سیدھے طور پر کول سے جڑے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بنرجی نے اپنی ماں لتا کے نام سے سال 2010 میں لیپس اینڈ باونڈس منیجمنٹ سروس فرم کی شروعات کی تھی۔ 4 مئی، 2011 کو اس کمپنی کا رجسٹریشن کرایا گیا تھا۔

کمپنی پر پونجی اسکیم چلانے کا الزام

سال 2013 میں مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے الزام لگایا گیا کہ ممتا بنرجی کی مدد سے ابھیشیک بنرجی نے اپنی فرم کا استعمال پونجی اسکیم میں کیا۔ الزام یہ بھی ہے کہ کچھ ہی سالوں میں اس فرم کا کاروبار 300 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا۔

ممتا بنرجی نے کیا کہا؟

سی بی آئی کی کارروائی کے بعد ممتا بنرجی نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ وہ ڈرنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں جیل سے ڈرانے کی کوشش نہ کریں، ہم نے بندوقوں کے خلاف لڑائی لڑی ہے اور ہم چوہوں کے خلاف لڑائی سے نہیں ڈرتے۔ جب تک میں زندہ ہوں، میں کسی ڈر یا دھمکی سے نہیں ڈرنے والی‘۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 23, 2021 02:13 PM IST