உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ختم ہوگی بجلی کی قلت ، مرکزی وزیر نے کہا : بارش کی وجہ سے کوئلہ کا بحران، اب ہورہی سپلائی

    ختم ہوگی بجلی کی قلت ، مرکزی وزیر نے کہا : بارش کی وجہ سے کوئلہ کا بحران، اب ہورہی سپلائی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    ختم ہوگی بجلی کی قلت ، مرکزی وزیر نے کہا : بارش کی وجہ سے کوئلہ کا بحران، اب ہورہی سپلائی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Coal Crisis: کوئلہ کے وزیر نے کہا کہ کل ہم نے 1.94 ملین ٹن کی سپلائی کی جو کہ گھریلو کوئلے کی اب تک کی سب سے زیادہ سپلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ریاستوں کا سوال ہے تو اس سال جون تک ہم نے ان سے اسٹاک بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں کوئلے کی قلت کو لے کر بنے ہوئے بحران کے درمیان کوئلہ کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کوئلہ کی کمی کی وجہ بتائی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کل ہندوستان میں اب تک کا سب سے زیادہ کوئلہ سپلائی کیا گیا ۔ جوشی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ بارش کی وجہ سے کوئلہ کی کمی ہوگئی ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی قیمتوں میں 60 روپے سے 190 روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد امپورٹیڈ کوئلہ پاور پلانٹس یا تو 15 ۔ 20 دنوں کیلئے بند ہوگئے یا بہت کم پروڈکشن کرنے لگے ، اس سے گھریلو کوئلے پر دباو بڑھ گیا ۔

      کوئلہ کے وزیر نے کہا کہ کل ہم نے 1.94 ملین ٹن کی سپلائی کی جو کہ گھریلو کوئلے کی اب تک کی سب سے زیادہ سپلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ریاستوں کا سوال ہے تو اس سال جون تک ہم نے ان سے اسٹاک بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔ ان میں سے کچھ نے کہا کہ برائے کرم ابھی کوئلہ مت بھیجیں ۔

      پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنے بقایے کے باوجود سپلائی جاری رکھی ہے ۔ جوشی نے کہا کہ ہم ریاستوں سے اسٹاک بڑھانے کی درخواست کررہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوئلے کی کمی نہیں ہوگی ۔ بتادیں کہ کوئلے کی کمی کی وجہ سے دہلی ، پنجاب اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں نے کوئلے کا اسٹاک ختم ہونے اور بلیک آوٹ ہونے کی وارننگ دی ہے ۔

      ملک میں کوئلے کے بحران کے پیش نظر مرکزی وزیر توانائی آر کے سنگھ اور مرکزی کوئلہ وزیر پرہلاد جوشی نے منگل کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور کوئلے کی ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کی ۔ ذرائع کے مطابق سرکار بجلی کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے بڑے امپورٹیڈ کوئلہ پر مبنی پاور پلانٹس کا استعمال کرنا چاہ رہی ہے ۔

      اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو وزیر توانائی آر کے سنگھ اور کوئلہ کے وزیر پرہلاد جوشی کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ گھنٹے بھر چلی میٹنگ کے دوران تینوں وزرا نے پاور پلانٹس کو کوئلے کی دستیابی اور اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ پر گفتگو کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: