Cocktail medicines: ایٹی باڈی ادویات ڈی کولڈ ٹوٹل، کروسن کولڈ اور پیریٹن پر نہیں لگے گی پابندی، لیکن لاگو ہونگے شرائط
ایف ڈی سی برطانیہ، امریکہ، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں منظور شدہ ہے
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت ایسے فکسڈ ڈرگ کمبینیشن (FDC) یا کاک ٹیل ادویات پر پابندی لگانے کے بارے میں اقدام اٹھاسکتی ہے، جس کی ایک گولی میں کئی فارمولے استعمال کیے جاتے ہوں یا اس گولی کے کیمیائی اجزا میں دیگر دواؤں کے اجزا بھی ملائے جاتے ہوں۔ Cocktail Meds D’Cold Total, Crocin Cold, Piriton, Saridon
عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) سے محفوظ رہنے کے لیے ادویات کی دنیا میں کئی دوائیں دستیاب ہیں۔ متعدد بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے کاک ٹیل ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ ایٹی باڈی کیمیائی اجزا پر مشتمل ہوتی ہیں۔ کاک ٹیل ادویات کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے استعمال کے لیے ڈاکٹرس مشورہ دیتے ہیں۔
نیوز 18 ڈاٹ کو پتہ چلا ہے کہ کاک ٹیل ادویات جیسے ڈی کولڈ ٹوٹل (D'Cold Total)، کرونک گولڈ اینڈ فلو (Crocin Cold & Flu)، پیریٹن (Piriton) اور ساریڈن (Saridon) پر مکمل طور پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ جب کہ ماہر پینل نے چند شرائط کی بنیاد پر ان ادویات کی خوردہ فروخت جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت ایسے فکسڈ ڈرگ کمبینیشن (FDC) یا کاک ٹیل ادویات پر پابندی لگانے کے بارے میں اقدام اٹھاسکتی ہے، جس کی ایک گولی میں کئی فارمولے استعمال کیے جاتے ہوں یا اس گولی کے کیمیائی اجزا میں دیگر دواؤں کے اجزا بھی ملائے جاتے ہوں۔ کیونکہ ان دواؤں میں کئی غیر سائنسی فارمولوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے انسانی جسم پر سائڈ ایفکٹس (ضمنی اثرات) پڑسکتے ہیں۔
سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول آرگنائزیشن (CDSCO) نے اسے 19 فکسڈ ڈرگ کمبینیشن کی فہرست جاری کی ہے، جس میں غیر سائنسی یا غیر صحت مندانہ کیمیائی عناصر شامل کیے جاتے ہیں۔ دہلی میں واقع یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسس کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر ایم ایس بھاٹیہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ماہر کمیٹی نے اس فہرست کا جائزہ لیا ہے۔
کمیٹی کی طرف سے سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول آرگنائزیشن اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مینوفیکچررز کی جانب سے معقول ثابت ہونے والے پانچ ایف ڈی سی اس پابندی سے بچ سکتے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ تک نیوز 18 ڈاٹ کام نے رسائی حاصل کی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔