ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سردی نے توڑا 118 سال کا ریکارڈ ، دہلی میں درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس پر پہنچا ، فی الحال راحت کا کوئی امکان نہیں

شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں کپکپا دینے والی ٹھنڈ ہے ۔ لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ٹھنڈ نے 118 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

  • Share this:
سردی نے توڑا 118 سال کا ریکارڈ ، دہلی میں درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس پر پہنچا ، فی الحال راحت کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہفتہ کو ٹھنڈ نے سارے ریکارڈ توڑ دئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں کپکپا دینے والی سردی ہے ۔ لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں سردی نے 118 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 8.30 بجے دہلی کے لودھی روڈ علاقہ میں درجہ حرارت ابھی تک کا سب سے کم 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ وہیں صفدر جنگ اینکلیو میں 2.4 ، پالم میں 3.1 اور آیا نگر میں درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا


اس سے پہلے آج صبح 6 بج کر 10 منٹ پر دہلی میں درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی میں سردی کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو آگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ انسان کے ساتھ ساتھ جانور بھی اس کڑاکے کی ٹھنڈ سے پریشان ہیں ۔



محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو سردی نے سارے ریکارڈ توڑ دئے ۔ اس سے پہلے 1901 میں اتنی سردی پڑی تھی ۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ پورے 118 سال میں یہ دوسرا دسمبر ہے جب دہلی اتنی شدید سردی کی زد میں ہے ۔ یہی نہیں ، فی الحال موسم میں تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے ۔ نئے سال کے موقع پر 31 دسمبر سے دو جنوری کے درمیان دہلی والوں کو سرد ہواوں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔



اس سے پہلے جمعہ کو دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.4 ڈگری سیلسیس تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ابھی سردی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور ہمالیائی علاقوں میں مسلسل جاری برف باری اور تیز ہواوں کی وجہ سے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے ۔

دہلی میں ٹھنڈ کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو آگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔تصویر : اے این آئی ۔
دہلی میں ٹھنڈ کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو آگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔تصویر : اے این آئی ۔


وہیں بتایا جارہا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ اگر یوں ہی جاری رہا تو 1901 کے بعد دوسری مرتبہ ایسا ہوسکتا ہے جب سال کا آخری مہینہ اتنا سرد ہو ۔ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی دہلی اور این سی آر علاقہ میں آلودگی کی سطح بھی تیزی سے بڑھی ہے ۔ راجدھانی کی بات کی جائے تو جمعہ کو انڈیا گیٹ کے آس پاس کے علاقہ میں ائیر کوالیٹی انڈیکس 367 درج کیا گیا جو کہ انتہائی خراب زمرہ ہے ۔
First published: Dec 28, 2019 08:17 AM IST