ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

انتہائی شرمناک ! لاک ڈاون میں گھر کیلئے نکلی کالج طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، بے ہوش چھوڑ کر بھاگے ملزمین

یہ واقعہ گوپی کاندر تھانہ حلقہ میں 25 مارچ کو پیش آیا ۔ متاثرہ دمکا میں رہ کر پڑھائی کررہی تھی ۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک ! لاک ڈاون میں گھر کیلئے نکلی کالج طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، بے ہوش چھوڑ کر بھاگے ملزمین
علامتی تصویر

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے درمیان گھر کیلئے نکلی کالج طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ گوپی کاندر تھانہ حلقہ میں 25 مارچ کو پیش آیا ۔ متاثرہ دمکا میں رہ کر پڑھائی کررہی تھی ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے گاڑی نہیں ملنے کی وجہ سے وہ سہیلی کے ساتھ اسکوٹی پر گھر کیلئے نکلی ۔ سہیلی اس کو گوپی کاندار میں کاروڈیہہ موڑ کے پاس چھوڑ کر چلی گئی ۔ متاثرہ وہاں اپنے دوست وکی عرف پرسنجیت کو فون کر کے بلائی ۔ وکی اپنے ایک دوست کے ساتھ وہاں پہنچا ۔ تینوں بائیک سے گھر کیلئے نکلے ، لیکن راستے میں جنگل اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر دونوں لڑکوں نے متاثرہ کی آبروریزی کی ۔


متاثرہ طالبہ کی تحریری شکایت کے مطابق بعد میں وکی کے دیگر آٹھ دوست وہاں پہنچ گئے ، مگر اس وقت تک وہ بیہوش ہوچکی تھی ، اس لئے ان لوگوں نے اس کے ساتھ کیا کیا ، معلوم نہیں ۔ ملزمین بیہوشی کی حالت میں متاثرہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ صبح جب اس کو ہوش آیا تو کسی طرح وہ اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ کو پوری بات بتائی ۔


اہل خانہ لڑکی کو لے کر گوپی کاندر تھانہ پہنچے ۔ متاثرہ کی تحریری شکایت پر کیس درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ ایس پی وائی ایس رمیش نے بتایا کہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی گئی ہے ۔ معاملہ کی جانچ کیلئے ایس ڈی پی او کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔ جلد ہی سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ لڑکی میڈیکل جانچ اور عدالت میں بیان درج کرانے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔

First published: Mar 27, 2020 05:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading