اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دولت مشترکہ کھیل : پونم اور منو نے دلایا طلائی تمغہ ، حنا نے جیتا سلور

    اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن آج پونم یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں بازی مارتے ہوئے ہندوستان کے لئے پانچواں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

    اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن آج پونم یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں بازی مارتے ہوئے ہندوستان کے لئے پانچواں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

    اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن آج پونم یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں بازی مارتے ہوئے ہندوستان کے لئے پانچواں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      گولڈ کوسٹ (آسٹریلیا): نوجوان نشانے باز منو بھاکر نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو اتوار کے روز چھٹا سونے کا تمغہ دیلا اور اسی مقابلہ میں حنا سدھو نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔آج حاصل ہوئے سونے کے دو اور چاندی کے تمغوں کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ملک تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کی صبح خواتین ویٹ لفٹنگ میں پونے یادو نے 69 کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔
      ہریانہ کے جھجھر ضلع کی منو (16) نے اس مقابلے کے فائنل میں کل 240.9 پوائنٹ ملے جبکہ حنا نے 234 پوائنٹ حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ہندوستان کی جھولی میں اب تک کل 9 تمغے آئے ہیں جن میں چھ سونے، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ حنا اور منو سے پہلے سبھی تمغے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ملے تھے۔ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ اسکیم کو مزید سنجیدگی سے نافذ کرنے کے لئے ملک میں نیا جوش و خروش پیدا کرنے والی ان بیٹیوں نے دولت مشترکہ کھیلوں کے چوتھے دن ملک کو دوسرا سونے کا تمغہ دلایا۔ اس سے قبل پونم نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا تھا۔
      کھیل سے پہلے کے دن عالمی چمپئن میرا بائی چانو نے خواتین کے 48 کلوگرام میں ملک کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا۔ اس کے بعد سنچیتا چانو نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں ملک کے لئے دوسرا سونے کا تمغہ جیتا۔ تیسرا سونا 77 کلوگرام وزن کے زمرے میں ستیش کمار شیولنگم نے جیتا اور اس کے بعد آر وینکٹ راہل نے 85 کلوگرام زمرے میں ملک کو چوتھا سونے کا تمغہ دلایا۔ راہل نے 85 کلوگرام زمرے میں 338 (151+187) کلوگرام وزن اٹھاکر یہ تمغہ حاصل کیا۔
      First published: