قومی یکجہتی کی انوکھی مثال ، رام نومی کے موقع پر مسلمانوں نے ہندو بچیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا کیا انعقاد

دسہرہ سے ایک دن قبل رام نومی کے موقع پر علی گڑھ میں قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ، جب مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان نے ہندو بچیوں کو کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا ۔

Oct 18, 2018 06:14 PM IST | Updated on: Oct 18, 2018 06:14 PM IST
قومی یکجہتی کی انوکھی مثال ، رام نومی کے موقع پر مسلمانوں نے ہندو بچیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا کیا انعقاد

قومی یکجہتی کی انوکھی مثال ، رام نومی کے موقع پر مسلمانوں نے ہندو بچیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا کیا انعقاد

دسہرہ سے ایک دن قبل رام نومی کے موقع پر علی گڑھ میں قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ، جب مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان نے ہندو بچیوں کو کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر علی گڑھ کے کمشنر اجے دیپ سنگھ کے ساتھ دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔کمشنر اجے دیپ سنگھ نے مذکورہ کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا یہ پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔

علی گڑھ گنگا جمنی تہذیب کے لئے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے ہی اس شناخت کو قائم رکھا جاسکتا ہے ۔علی گڑھ کے مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن امان اللہ خان کی جانب سے یہ کوشش کئی سالوں سے کی جارہی ہے کہ شہر میں آپسی بھائی چارہ کی لو جلائی رکھی جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ اوپر والے کا کرم ان پر ہے ، ان کی کوشش رہتی ہے کہ وقت وقت پر اس طرح کے پروگرام کریں ، تاکہ لوگوں کو اس سے سبق مل سکے ، کیونکہ سبھی مذاہب پیار ومحبت کی تعلیم دیتے ہیں ۔

کمشنر علی گڑھ اجے دیپ سنگھ نے بھی اس کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے پیغامات جانے چاہئیں ، تاکہ دوسرے اس سے سبق لیں۔وہیں ہندو بچیوں نے بھی اس کو اچھا بتاتے ہوئے کہا کہ انہیںیہاں آکر اور دعوت کھاکر  بہت مزا آیا ۔

علی گڑھ سے محمد کامران کی رپورٹ ۔

Loading...

Loading...