چندریان2 :لینڈروکرم سے ٹوٹا رابطہ۔ مودی نے کہا سائنسدانوں پرملک کو ہے فخر
چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹرکی دوری پرلینڈروکرم سے رابطہ ٹوٹ گیاہے۔اسرو کے صدر نیشن کے سیون نے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندرمودی کو واقف کروایا۔جہنوں نے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےکہا کہ زندگی میں اتار۔جڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ بھی سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہے
چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹرکی دوری پرلینڈروکرم سے رابطہ ٹوٹ گیاہے۔اسرو کے صدر نیشن کے سیون نے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندرمودی کو واقف کروایا۔جہنوں نے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےکہا کہ زندگی میں اتار۔جڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ بھی سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہے
بنگلورو میں واقع اسرو کے کمانڈ سنٹر کی نئی تصاویر سامنے آئیں جس میں چندریان 2مشن سے وابستہ مردوخواتین میں تناؤ اور جوش وخروش کے ملے جلے مناظر دیکھے گئے۔وزیراعظم نریندرمودی بھی اس تاریخی لینڈر وکرم کی لینڈنگ کا مشاہدہ کررہے تھے۔تاہم چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹرکی دوری پرلینڈروکرم سے رابطہ ٹوٹ گیاہے۔اسرو کے صدر نیشن کے سیون نے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندرمودی کو واقف کروایا۔جہنوں نے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےکہا کہ زندگی میں اتار۔جڑھاؤ آتے رہتے ہیں یہ بھی سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور ملک اس پرفخرکرتاہے۔ محنت نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ ایک مرتبہ پھرلینڈر وکرم سے رابطہ شروع ہوجائیگا انہوں نے سائنسدانوں سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
پی ایم مودی نے کہا کہ سائنسدانوں کی خدمات کافی بہتررہی ہے یہ خدمات سائنس اور انسانیت کے لیے ہیں۔ہم آپ سے سیکھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ میں پوری طرح آپ کے ساتھ ہوں۔ ہمت سے چلیں آگے بھی کوشش کرتے رہیں۔آپ سے ملک کو خوشی ہوگی۔ مودی نے اسکولی طلبا سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں مودی نے کہا کہ نشانے کے حصول کے لیے اسےچھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا چاہیے اور ناامید نہیں ہوناچاہیے ۔وزیراعظم نے طلبا سے خوشگوار بات چیت اور انہیں آٹو گراف بھی دیا ۔ جب ایک طالب علم نے پی ایم مودی سے کہا کہ وہ صدرجمہوریہ بننا چاہتاہے تو مودی نے اس پوچھا کہ وہ وزیراعظم کیوں نہیں بننا چاہتا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔