شہلا رشید نے کشمیر کی صورت حال پر پوسٹ کی تھی فرضی خبر، سپریم کورٹ میں شکایت، گرفتاری کی مانگ

ہندوستانی فوج کے بعد اب سپریم کورٹ کے وکیل الکھ آلوک شری واستو نے شہلا رشید پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مجرمانہ معاملہ درج کرنے کے ساتھ ان کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔

Aug 19, 2019 12:41 PM IST | Updated on: Aug 19, 2019 01:07 PM IST
شہلا رشید نے کشمیر کی صورت حال پر پوسٹ کی تھی فرضی خبر، سپریم کورٹ میں شکایت، گرفتاری کی مانگ

شہلا رشید: فائل فوٹو

جے این یو کی سابق طلبہ لیڈر اور جے این یو ایس یو کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے جموں وکشمیر کے حالات کو لے کر سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پوسٹ کی تھیں۔ شہلا رشید کے دعوؤں کو ہندوستانی فوج نے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا ہے۔ ہندوستانی فوج کے بعد اب سپریم کورٹ کے وکیل الکھ آلوک شری واستو نے شہلا رشید پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مجرمانہ معاملہ درج کرنے کے ساتھ ان کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔

Shehla-Rashid

Loading...

شہلا رشید نے اتوار کو کشمیر کے حالات کو لے کر سلسلہ وار 10 ٹویٹ کئے تھے۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ شہلا رشید نے لکھا تھا کہ فوج اور پولیس کے لوگ عام شہریوں کے گھر میں گھس رہے ہیں اور انہیں ستایا جا رہا ہے۔

انہوں نے شوپیان میں سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ کچھ لوگوں کو زبردستی حراست میں لینے اور انہیں ٹارچر کرنے کا الزام لگایا تھا۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے شہلا کے ان سبھی دعوؤں کو بے بنیاد بتایا ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ ایسی فرضی خبریں غیر سماجی عناصر اور تنظیموں کے ذریعہ کشمیر کے لوگوں کو بھڑکانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں۔

Loading...