உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، انٹیر ڈیزائنر کے خلاف شکایت درج 

    ممبئی میں اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، انٹیر ڈیزائنر کے خلاف شکایت درج 

    ممبئی میں اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، انٹیر ڈیزائنر کے خلاف شکایت درج 

    ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹیر ڈیزائنر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔اداکارہ کی شکایت پر اوشیوارہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354، 504، 506 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    • Share this:
    ممبئی: ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹیر ڈیزائنر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔اداکارہ کی شکایت پر اوشیوارہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354، 504، 506 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ اداکارہ اپنے نئے اپارٹمنٹ میں کام دیکھنے کے لئے اندھیری کے گھر پرگئی، لیکن اسے وہ کام پسند نہیں آیا، جو اس نے دیکھا۔ اداکارہ نے ڈیزائنر کو بدتر کام کرنے پر پھٹکار لگائی، جس کی وجہ سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ڈیزائنر نے اداکارہ کو فحش گالیاں دیں اور دھکا دے دیا اور اس کے بعد دھمکی بھی دی۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

    ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
    ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


    اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم انٹیر ڈیزائنر نے پولیس کو دھمکی بھی دی ہے۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے کہ حقیقت کیا ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر توجہ دیتے ہوئے کہ انٹیر ڈیزائنر نے کون سا ناشائستہ جملہ استعمال کیا ہے، پولیس مزید انکوائری میں مصروف ہے۔ اس پورے معاملے کو ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے پولیس بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھارہی ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی قانونی کارروائی کرنے کے طریقے کے بارے میں قدم اٹھائے گی۔ فی الحال معاملہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: