ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: کنٹینمنٹ زون علاقوں میں آج سے شروع ہوا مکمل لاک ڈاٶن 

وزیر اعلی ممتابنرجی نے ہولیس کو کنٹینمنٹ زون علاقوں میں سختی برتے کی اپیل کی ہے۔ ماسک کے بغیر نظر آنے والے لوگوں پر جرمانہ عاٸد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاست میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد حکومت نے سخت فیصلہ لیا ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: کنٹینمنٹ زون علاقوں میں آج سے شروع ہوا مکمل لاک ڈاٶن 
مغربی بنگال: کنٹینمنٹ زون علاقوں میں آج سے شروع ہوا مکمل لاک ڈاٶن 

کولکاتا: مغربی بنگال کے کنٹیمنٹ زون میں آج شام 5 بجے سے مکمل  لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد حکومت نے سخت فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں ایک دن میں 900 سے زاٸد کورونا سے متاثر مریض سامنے آنے کے بعد حکومت نے کورونا سے متاثر علاقوں کو پوری طرح بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاٶن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ آج بنگال میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زاٸد کورونا کے  مریض سامنے آرہے ہیں۔


وزیر اعلی ممتابنرجی نے ہولیس کو کنٹینمنٹ زون علاقوں میں سختی برتے کی اپیل کی ہے۔ ماسک کے بغیر نظر آنے والے لوگوں پر جرمانہ عاٸد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کولکاتا  کے 25 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ شمالی 24 پرگنہ کے 95 علاقوں اور جنوبی 24 پرگنہ کے 63 علاقوں میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوڑہ کے 148، مالدہ کے 61 اور سلی گوڑی کے 51 علاقوں میں لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں سختی کی جائے گی اور آمد ورفت مکمل طور پر بند رہے گا۔


 کولکاتا کے 25 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جب کہ شمالی 24 پرگنہ کے 95 علاقوں اور جنوبی 24 پرگنہ کے 63 علاقوں میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

کولکاتا کے 25 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جب کہ شمالی 24 پرگنہ کے 95 علاقوں اور جنوبی 24 پرگنہ کے 63 علاقوں میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔


لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کولکاتا ہائی کورٹ کو بھی جمعہ سے اگلے چار دن کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت کے مطابق کنٹیمنٹ زون علاقوں میں مکمل  لاک ڈاؤن 7 دن تک جاری رہے گا۔ 7 دن کے بعد لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی۔ تاہم لاک ڈاؤن میں ہنگامی خدمات کو چھوٹ دی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading