ہوم » نیوز » وطن نامہ

بھوپال لوک سبھا سیٹ: دگ وجے سنگھ کی تائید میں سنت چلائیں گے انتخابی مہم

دگ وجے سنگھ کوکمپیوٹربابا کی تائید حاصل

  • Share this:
بھوپال لوک سبھا سیٹ: دگ وجے سنگھ کی تائید میں سنت چلائیں گے انتخابی مہم
دگ وجے سنگھ کوکمپیوٹربابا کی تائید حاصل

بھوپال کی پارلیمانی سیٹ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ بی جے پی نے بم دھماکوں کے الزامات کا سامنا کررہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوکانگریس کے سینئرلیڈردگ وجے سنگھ کے خلاف میدان میں اتارا ہے ۔ دگ وجے سنگھ کی تائید میں سادھوسنت بھی میدا ن میں اتر گئے ہیں ۔ بھوپال کی لوک سبھا سیٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بھوپال سے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ میدان میں ہیں ۔وہیں بی جے پی نے اس حلقہ سے ساددھوی پرگیہ سنگھ کو میدان میں اتار کر۔ اس الیکشن کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش میں ہے ۔ سادھوی کی کامیابی کیلئے بی جے پی کے کئی لیڈرس ہر اسمبلی حلقہ میں تشہیر کررہے ہیں ۔

دوسری جانب کمپیوٹر بابا نے ہزاروں سادھوں کے ساتھ دگ وجے سنگھ کی تائید میں بھوپال میں ڈیرہ ڈال دیا ہے ۔ یہ سادھو سنت اگلے تین دنوں تک مذہبی رسومات کی ادائیگی کے علاوہ دگ وجے سنگھ کی تائید میں تشہیری مہم چلائیں گے ۔ مودی سرکار سے ناراض کمپیوٹر بابا نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو سادھوی ماننے سے انکار کیا۔ انکا یہ بھی کہنا ہیکہ اس بار چوکیدار بدلنا ہے ۔ دگ وجے سنگھ کی تائید کررہے سنتوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی نے رام مندر کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ دگ وجے سنگھ کو سنتوں کی تائید کے باعث بی جے پی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انتخابات میں مذہب کا کارڈ کھیلنا بی جے پی کیلئے مہنگا ثابت ہورہا ہے ۔ دیکھیں یہ ویڈیو


First published: May 07, 2019 02:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading