ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی حکومت کے مجوزہ مدرسہ بورڈ کو جماعت اسلامی ہند کی مشروط حمایت 

مرکزی حکومت کے مجوزہ سینٹرل مدرسہ بورڈ کو لےکر ایک بارپھر سے تنازعہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے ذریعہ مدرسہ بورڈ بنائے جانےکو لےکر دیئےگئے بیان کو لےکر جماعت اسلامی ہند نے بورڈ بنائے جانے کے فیصلہ کی مشروط حمایت کی ہے۔

  • Share this:
مرکزی حکومت کے مجوزہ مدرسہ بورڈ کو جماعت اسلامی ہند کی مشروط حمایت 
مرکزی حکومت کے مجوزہ مدرسہ بورڈ کو جماعت اسلامی ہند کی مشروط حمایت 

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے مجوزہ سینٹرل مدرسہ بورڈ کو لے کر ایک بار پھر سے تنازعہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے ذریعہ مدرسہ بورڈ بنائے جانے کو لے کر دیئے گئے بیان کو لےکرجماعت اسلامی ہند نے بورڈ بنائےجانےکے فیصلہ کی مشروط حمایت کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے نیوز 18 سےخاص بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت کی نیت ٹھیک ہےکہ اور مدارس کی تعلیم کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور کسی طرح کی مداخلت کے بغیر کوئی ایسا ادارہ بنتا ہے تو اس کی تائید کی جاسکتی ہے۔


جماعت اسلامی ہند نے مزید کہا کہ اگرحکومت مدارس کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے تو اس کی شدید مخالف کی جائے گی۔ کیونکہ مدارس کا قیام مذہبی تعلیم دینا ہے، لیکن اب مدارس میں ماڈرن ایجوکیشن دی جارہی ہے، انگریزی اور ریاضی جیسے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔ غورطلب ہے کہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے حال ہی میں مرکزی مدرسہ بورڈ بنائے جانے کو لے کر بیان دیا ہے۔ حالانکہ یوپی اے کے دور میں مرکزی مدرسہ بورڈ کے موضوع پر پہلے ہی تنازعہ ہوچکا ہے اور مدارس کی شدید مخالفت کے بعد یوپی اے سرکار نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading