உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممتاز صحافی سید وقار الدین کا انتقال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعزیتی نشست

    وائس چانسلر، پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ ''مجھے ممتاز صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی مبصر سید وقار الدین کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

    • Share this:
      کامران کی رپورٹ

      علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کمیونٹی نے آج ممتاز اردو صحافی اور اے ایم یو کے سابق طالب علم سید وقار الدین (ایڈیٹر ان چیف، رہنمائے دکن ڈیلی اور صدر، انڈو عرب لیگ، حیدرآباد) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ ''مجھے ممتاز صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی مبصر سید وقار الدین کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

      انہوں نے مزید کہا کہ خدا سید وقار الدین کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ان کی موت میرے لیے ذاتی نقصان سے کم نہیں ہے۔“

      پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو کمیونٹی سید وقار الدین کو ایک ممتاز سابق طالب علم، ایک بہترین صحافی اور ایک شاندار انسان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سید وقار الدین نے 1960 کی دہائی میں اے ایم یو میں داخلہ لیا تھا۔ غورطلب ہے کہ سید وقار الدین کے سانحہ ارتحال سے جہاں ملک بھر میں غم کی لہر ہے، وہیں اردو طبقہ میں بالخصوص ایک غم کا ماحول پید اہوگیا ہے۔ سید وقار الدین نے اردو کے تعلق سے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سید وقار الدین اے ایم یو کے مایہ ناز طالب علم بھی رہے ہیں۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: