اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ملک کے سبھی اسمبلی اسپیکرس کی ’گلابی شہر‘ میں کانفرنس، پی ایم مودی سمیت یہ شخصیات ہیں مدعو

    ملک کے سبھی اسمبلی اسپیکرس کی ’گلابی شہر‘ میں کانفرنس، پی ایم مودی سمیت یہ شخصیات ہیں مدعو

    ملک کے سبھی اسمبلی اسپیکرس کی ’گلابی شہر‘ میں کانفرنس، پی ایم مودی سمیت یہ شخصیات ہیں مدعو

    اسمبلی اسپیکرس اور سکریٹریز کے کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کا راجستھان کی روایت کے مطابق استقبال کیا جائے گا۔ اس کے لیے اسمبلی میں تیاریاں جاری ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jaipur, India
    • Share this:
      ملک بھر کے اسمبلیوں کے اسپیکر اور سکریٹری کے اجلاس کے لیے راجستھان اسمبلی اور انتظامیہ کے سطح پر تیاریاں زوروشور سے شروع ہوگئی ہیں۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے کانفرنس سے خطاب کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے۔ راجستھان حکومت کے سطح پر بھی کانفرنس کو لے کر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پی ایم نریندر مودی کے آنے کی اجازت ملنے کا انتظار ہے۔ اگر موتی آتے ہیں، تو جئے پور کی یہ کانفرنس تاریخی اور شاندار  شکل اختیار کرلے گی۔

      راجستھان اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بتایا، ریاست میں ملک کی سبھی ریاستوں کے اسمبلیوں کے اسپیکر اور سکریٹری کا کانفرنس ایک دہائی کے بعد منعقد ہونے جارہا ہے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، لوک سبھا صدر اوم برلا بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نئے سال پر راجستھان اسمبلی بھون میں ہونے والے کانفرنس میں سبھی ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، سابق ارکان پارلیمنٹ و سابق ارکان اسمبلی کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔

      10 جنوری کو شروع ہوگی کانفرنس
      اسمبلی اسپیکر اور سکریٹری کانفرنس کا افتتاح 10 جنوری کو کیا جائے گا۔ اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی، سی ایم اشوک گہلوت،اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا کا بھی افتتاحی سیشن سے خطاب ہوگا۔ اس کے بعد اگلے دو دن تک سبھی اسمبلی اسپیکر اور سکریٹری ریاستوں کی اسمبلیوں کے کام کاج، کارروائی سمیت اسمبلی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنی اپنی تجاویز دیں گے۔ اپنے تجربات بھی شیئر کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان میں دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک سڑکوں پر رہنا سب سے خطرناک وقت، جانیے تفصیلات

      یہ بھی پڑھیں:
      مدارس میں جلدہی شروع ہوں گی پرائمری کلاسز، سائنس اور ریاضی کےساتھ پڑھائے جائیں گے یہ مضمون

      راجستھانی روایتوں سے مہمانوں کا ہوگا استقبال
      اسمبلی اسپیکرس اور سکریٹریز کے کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کا راجستھان کی روایت کے مطابق استقبال کیا جائے گا۔ اس کے لیے اسمبلی میں تیاریاں جاری ہیں۔ کانفرنس ختم ہونے کے بعد 13 جنوری کو اسمبلی اسپیکرس اور سکریٹریز کو جئے پور شہر کے ٹورسٹ پلیس اور دیگر قابل دید مقامات کا دورہ کروایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہیں سوائی مادھوپور میں ٹائیگر سفاری بھی کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے بھی انتظامیہ کو گائیڈلائنس جاری کیے گئے ہیں۔ راجستھانی مہمان نوازی کے ساتھ ہی ریاست کے کھانوں کا ذائقہ بھی مہمانوں کو لینے کے لیے ملے گا۔ تہذیبی اور رنگارنگ پروگرام ب ھی منعقد کیے جائیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: