ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر نے بڑھایا مسافروں کا تذبذب ، کہا : 31 مئی تک گھریلو اڑانوں کی اجازت نہیں

ایک افسر نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی حکومت نے 19 مئی کو اپنے لاک ڈاون حکم میں اب تک ترمیم نہیں کی ہے ، جس میں صرف کچھ خاص طرح کی اڑانوں کو ہی اجازت دی گئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر  نے بڑھایا مسافروں کا تذبذب ، کہا : 31 مئی تک گھریلو اڑانوں کی اجازت نہیں
مہاراشٹر نے بڑھایا مسافروں کا تذبذب ، کہا : 31 مئی تک گھریلو اڑانوں کی اجازت نہیں

مرکز نے بھلے ہی 25 مئی سے گھریلو اڑانوں کی بحالی کا منصوبہ بنالیا ہو ، لین مہاراشٹر حکومت نے مسافروں کا تذبذب بڑھا دیا ہے ۔ دراصل یہاں ایک افسر نے ہفتہ کو کہا کہ ریاستی حکومت نے 19 مئی کو اپنے لاک ڈاون حکم میں اب تک ترمیم نہیں کی ہے ، جس میں صرف کچھ خاص طرح کی اڑانوں کو ہی اجازت دی گئی ہے ۔


ریاستی حکومت نے 19 مئی کو کورونا وائرس لاک ڈاون کو 31 مئی تک بڑھانے کا حکم جاری کیا تھا ، جس کے حساب سے ریاست میں مسافروں کی سبھی گھریلو اور بین الاقوامی ہوائی سفر پر روک ہے ۔ تاہم گھریلو میڈیکل سروسیز ، گھریلو ائیر ایمبولینس اور سیکورٹی سے وابستہ اڑانوں کو رعایت دی گئی ہے ۔


ایک افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے 19 مئی کو جاری کئے گئے اس حکم میں اب تک ترمیم نہیں کی ہے ۔ افسر نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے مہاراشٹر میں گھریلو مسافر پروازوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔


جانئے ہوائی سفر اور کرایہ کے بارے میں

کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے کسی بھی شخص کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہے ۔ دو گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر پہنچنا ہوگا ۔ مسافر کے فون میں آروگیہ سیتو ایپ انسٹال ہونا چاہئے ۔ اس کا اسٹیٹس بھی گرین ہونا چاہئے ۔ ماسک پہنے مسافر کو ہی انٹری دی جائے گی ۔ مقررہ سے زیادہ ٹمپریچر پائے جانے پر ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔

25 مئی سے پھر سے شروع ہونے جارہی گھریلو پروازوں کیلئے ہوائی کرایہ کی حد فلائٹ کی ڈیوریشن کے بنیاد پر سات بینڈ میں طے کی گئی ہے ۔ ہر بینڈ میں کرایہ کی ایک لوور اور اپر لمٹ ہوگی ۔ یہ کرائے 24 اگست تک لاگو رہیں گے ۔

ہردیپ سنگھ پوری کے مطابق ہوائی کرایہ کیلئے پہلے بینڈ میں وہ پروازیں ہوگی ، جن کی ڈیوریشن 40 منٹ سے کم کی ہے ۔ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے بینڈ میں وہ پروازیں ہوں گے ، جن کی ڈیوریشن بالترتیب 40۔ 60 منٹ ، 60 ۔ 90 منٹ ، 90 ۔ 120 منٹ ہوگی ۔ چھٹے و ساتویں بینڈ میں وہ پروازیں ہوگی ، جن کی ڈیوریشن بالترتیب 150 ۔ 180 منٹ اور 180 ۔ 210 منٹ ہے ۔
First published: May 24, 2020 12:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading