روپئے کی گراوٹ پر کانگریس کا طنز: مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 69.93 پر پہنچ گئی ہے‘‘۔

Aug 14, 2018 03:05 PM IST | Updated on: Aug 14, 2018 03:05 PM IST
روپئے کی گراوٹ پر کانگریس کا طنز: مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں زبردست گراوٹ کے سلسلے میں کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 70 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کانگریس نے منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا، جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا‘‘۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 69.93 پر پہنچ گئی ہے‘‘۔

سرجے والا نے کہا کہ ’’جس طرح روپے کی قیمت میں گراوٹ آ رہی ہے،اس سے ملک عالمی تجارت میں قائم رہنے کے قابل نہیں ہوگا ‘‘۔ ایسا معاشی اسباب سے نہیں ہوا ہے بلکہ آپ کی بدعنوان سیاست اس کی وجہ ہے۔

Loading...

Loading...