ہوم » نیوز » وطن نامہ

پٹرول- ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کا ’بھارت بند‘ آج

کانگریس کو اس بھارت بند پر 18 دیگر پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

  • Share this:
پٹرول- ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کا ’بھارت بند‘ آج
علامتی تصویر

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھ رہی قیمتیں اور کسانوں کی فصلوں کے واجب دام اور قرض معافی کے ایشو پر کانگریس نے 10 ستمبر یعنی پیر کے روز ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کو اس بھارت بند پر 18 دیگر پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ بھارت بند 11 ریاستوں میں ہوگا، ان میں سے اوڈیشہ، کرناٹک، مغربی بنگال، گوا، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹرا، تمل ناڈو، ہریانہ، کیرالہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔


کیوں ہے بھارت بند؟

کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے سبب نریندر مودی حکومت کو گھیرنے کے لئے 10 ستمبر یعنی آج کے دن بند کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے دیگر پارٹیوں سے بات کی ہے اور زیادہ تر نے اس میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔


 

 
First published: Sep 10, 2018 07:32 AM IST