ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

برودہ ضمنی انتخاب 2020: اولمپئن یوگیشور دیت کو انتخابی میدان میں ملی پٹخنی، کانگریس نے دی شکست

Barouda By Election Result: برودہ ضمنی انتخاب کے امیدوار یوگیشور دت کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس امیدوار اندوراج نروال کو جیت ملی ہے۔

  • Share this:
برودہ ضمنی انتخاب 2020: اولمپئن یوگیشور دیت کو انتخابی میدان میں ملی پٹخنی، کانگریس نے دی شکست
برودہ ضمنی انتخاب 2020: اولمپئن یوگیشور دیت کو انتخابی میدان میں ملی پٹخنی، کانگریس نے دی شکست

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے برودہ ضمنی انتخاب (Baraoda By Elections) میں بی جے پی - جن نائک جنتا پارٹی اتحاد کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سے بی جے پی - جے جے پی (BJP-JJP) امیدوار اور مشہور کشتی کھلاڑی یوگیشور دت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سیٹ سے کانگریس امیدوار اندوراج نروال (Indu Narwal) نے جیت درج کی ہے۔ اندوراج نروال نے بی جے پی - جے جے پی امیدوار یوگیشور دت کو شکست دی ہے۔ تیسرے نمبر پر انولو امیدوار رہے ہیں۔ برودہ سیٹ کے لئے 20 راونڈ تک گنتی ہوئی۔ اس میں کانگریس 60132، بی جے پی کو 50176، انولو امیدوار کو 4980 اور لوک جن شکتی پارٹی کے راجکمار سینی کو 5595 ووٹ ملے۔ ایسے میں تقریباً10 ہزار ووٹوں سے کانگریس امیدوار کو جیت ملی ہے۔


مشہور کشتی کھلاڑی یوگیشور دت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سیٹ سے کانگریس امیدوار اندوراج نروال نے جیت درج کی ہے۔
مشہور کشتی کھلاڑی یوگیشور دت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سیٹ سے کانگریس امیدوار اندوراج نروال نے جیت درج کی ہے۔


کون کون تھے میدان میں


برودہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر گاوں موہانا واقع بٹس کالج میں بنائے گئے ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر منگل کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔ کل 14 ٹیبل پر 20 راونڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔ برودہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی - جے جے پی اتحاد سے پہلوان یوگیشور دت، کانگریس سے اندوراج نروال، انولو سے جوگیندر ملک، لوسپا سے راجکمار سینی سمیت 14 امیدوار میدان میں تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading