کانگریس نےکہا- مودی کے اقتصادی پیکج سے غریب کے حصے کچھ نہیں آیا
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جو اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے اس میں عام آدمی کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ملک کا غریب، کسان، کارکن، مزدور، محنت کش اس اعلان سے مایوس ہیں۔
- UNI
- Last Updated: May 13, 2020 11:28 PM IST

کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا- اقتصادی پیکج سے غریب کے حصے کچھ نہیں آیا۔ فائل فوٹو
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جو اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے اس میں عام آدمی کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ملک کا غریب، کسان، کارکن، مزدور، محنت کش اس اعلان سے مایوس ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور پارٹی مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی نے منگل دیر رات کورونا بحران کے درمیان 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس میں عام آدمی کے لئے کوئی مدد نہیں ہے۔ اس پیکیج میں غریب، مزدور، اپنے گھر واپس جانے کے لئے پریشان تارکین وطن مزدوروں اور دیگر کارکنوں کو کچھ نہیں دیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ اس پیکیج میں غریب، مزدور، اپنے گھر واپس جانے کے لئے پریشان تارکین وطن مزدوروں اور دیگر کارکنوں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا بحران کام نہ ہونے کی وجہ سے پیدل اپنے گھر جانے کو مجبور تارکین وطن مزدور وں کا ہے جن گھر بھیجنے، کھانے دینے اور ان کے اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کرنے پر غور نہیں کیا گیا ہے۔ اس پیکیج سے اس طبقے کے حصے میں کچھ نہیں آیاہے۔ کسان کا اور برا حال ہے کیونکہ اس کو ایک طرف بے موسم کی بارش سے آسمان رلا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت ان کو نظر انداز کر رہی ہے۔