سی ڈبلیو سی کی میٹنگ: سونیا - پرینکا پہنچیں، کچھ ہی دیرمیں سامنے آئےگا کانگریس کے نئےصدرکا نام

کانگریس کےنئے صدرکی ریس میں مہاراشٹرکے نوجوان کانگریس لیڈرمکل واسنک کا نام سب سےآگے ہے۔ مکل واسنک این ایس یوآئی، یوتھ کانگریس اورتنظیم میں رہے ہیں۔ وہ یوپی اے حکومت میں وزیر اورتقریباً 17 سال تک پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے پربھی رہ چکے ہیں۔ انہیں گاندھی فیملی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

Aug 10, 2019 09:39 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 09:52 PM IST
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ: سونیا - پرینکا پہنچیں، کچھ ہی دیرمیں سامنے آئےگا کانگریس کے نئےصدرکا نام

راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدرکا عہدہ طویل وقت سے خالی پڑا ہے۔ پارٹی کا نیا صدرمنتخب ہونے کولے کرکانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ جاری ہے۔ اس میٹنگ میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) چیئرپرسن سونیا گاندھی، راہل گاندھی نے خود کوالگ رکھا۔

اس سے قبل کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ شام 4 بجے تک کے لئے کینسل کردی گئی ہے۔ اس کے بعد اب یہ میٹنگ دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے۔ پورا امکان ہے کہ رات 9 بجے تک کانگریس کے نئے صدرکے نام کا اعلان ہوجائے گا۔ اس میٹنگ کے لئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، ملکا ارجن کھڑگے، اے کے انٹونی اورجیوتی رادتیہ سندھیا پہنچے ہیں۔

انتخابی عمل سے الگ ہوئے سونیا - راہل

اس درمیان سونیا گاندھی نے واضح کیا کہ وہ اورراہل گاندھی نئے صدرکے انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا نام غلطی سے شامل کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں نئے صدرکا نام فائنل کرنے کے لئے کانگریس لیڈروں کی پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ڈبلیوسی کے تمام ارکان اگلے دوتین دن تک باقی لیڈروں سے غوروخوض کرکے ایک نام طے کرنے کا عمل مکمل کریں گے۔ نئے صدرکی ریس میں مہاراشٹرکے نوجوان کانگریسی لیڈرمکل واسنک کا نام سب سے آگے ہے۔

sonia-rahul-gandhi-1

مکل واسنک این ایس یوآئی، یوتھ کانگریس اورتنظیم میں رہے ہیں۔ وہ یوپی اے حکومت میں وزیر اورتقریباً 17 سال تک پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے پربھی رہ چکے ہیں۔ انہیں گاندھی فیملی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں غلام نبی آزاد۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں غلام نبی آزاد۔

لوک سبھا الیکشن میں ملی زبردست شکست کے بعد ہفتہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے صدرکا انتخاب کیا جاسکتا ہے، جو کانگریس کا آنے والے انتخابات میں قیادت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے جمعہ کی شام ایک میٹنگ کے بعد کہا کہ سی ڈبلیو سی اکیلے پارٹی صدرکے نام پرفیصلہ نہیں کرے گی۔ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے جنرل سکریٹری اورسی ڈبلیو سی کے ارکان مل کرایک نئے نام کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

Loading...