ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس نے امت شاہ کے استعفیٰ کاکیامطالبہ، صدرجمہوریہ سے وفد کی ملاقات

کانگرس صدرسونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کے وفد نے جمعرات کے روز صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور تشدد سے متاثرہ دہلی میں امن کی برقراری کے لیے اقدامات کرنے کی مانگ کی۔

  • Share this:
کانگریس نے امت شاہ کے استعفیٰ کاکیامطالبہ، صدرجمہوریہ  سے وفد کی ملاقات
کانگریس نے امت شاہ کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ، صدرجمہوریہ سے وفد کی ملاقات۔(تصویر:کانگریس ،ٹویٹر)۔

کانگرس صدرسونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کے وفد نے جمعرات کے روز صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور تشدد سے متاثرہ دہلی میں امن کی برقراری کے لیے اقدامات کرنے کی مانگ کی۔اس وفد میں اپوزیشن لیڈر راجیہ سبھا غلام نبی آزاد کے ساتھ ساتھ احمد پٹیل اور رندیپ سنگھ سرجے والابھی موجود تھے۔اس موقع پر کانگریس وفد نے صدرجمہوریہ کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے۔



صد ر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم نے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کو بتائیں کہ دہلی میں پچھلے 4 دنوں میں جو کچھ ہوا ہے وہ انتہائی تشویش کی بات ہے اوراس سے ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔دہلی میں تشددمیں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی مکمل ناکامی کا عکاس ہے۔


وہیں سونیا گاندھی نے امت شاہ کے استعفیٰ کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ،ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کی زندگی ، آزادی اور شہریوں کی املاک کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ ہم اس بات کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ آپ فوری طور پر وزیر داخلہ کی برطرفی کے لیے اقدامات کریں۔تشدد پر قابوپانے میں وزیرداخلہ ناکام ہوگئے ہیں۔
First published: Feb 27, 2020 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading