ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس ترجمان کا بڑا مطالبہ- دشینت چوٹالہ ہریانہ کی کھٹر حکومت سے حمایت واپس لیں

کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ دشینت چوٹالہ کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاست کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈران کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 13, 2020 08:38 PM IST
  • Share this:
کانگریس ترجمان کا بڑا مطالبہ- دشینت چوٹالہ ہریانہ کی کھٹر حکومت سے حمایت واپس لیں
دشینت چوٹالہ کھٹر حکومت سے حمایت واپس لیں: کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ کے نائب وزیر اعلی اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے رہنما دشینت چوٹالہ نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور انہیں عوامی مفاد میں ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینا چاہئے اتوار کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ دشینت چوٹالہ کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاست کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈران کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں عوام سے غداری کے بجائے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی سربراہی والی حکومت سے فوری طور سے حمایت واپس لینا چاہئے۔


کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ دشینت چوٹالہ کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاست کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈران کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔
کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ دشینت چوٹالہ کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاست کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈران کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جے جے پی لیڈر کو بی جے پی قائدین اور مرکزی وزراء سے بات کرنے کے لئے دکھاوا کرنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دے کر ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینا چاہئے۔ ترجمان نے بتایاکہ "دشینت کے پاس بی جے پی رہنماؤں سے سٹی کونسل اور بلدیات انتخابی اتحاد اور اقتدار میں حصہ داری کے لئے سیاسی سودے بازی کے بارے میں بات کرنے کا وقت ہے لیکن کسانوں کے احتجاج کرنے والوں سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے اور وہ ان کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ہریانہ کے لوگوں کو اچھی طرح سے یاد ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے پہلے کس طرح جے جے پی اور مسٹر چوٹالہ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی ، سرکاری ملازمتوں میں دھاندلی اور کسانوں کی پریشانیوں کے بارے میں بات کرتے تھےلیکن اسمبلی انتخابات میں جے جے پی اور مسٹر چوٹالہ نے بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے اپنے امیدوار اتارے اور اسے جیتنے میں مدد کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 08:36 PM IST