உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی نے لوک سبھا سیٹوں کے لئے اتحاد سے انکار کردیا: کجریوال

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا۔ کجریوال نے میڈیا سے کہا ’’ حال ہی میں دہلی میں ’عآپ‘ اور کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے لئے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا‘‘۔

      دہلی کانگریس صدر شیلا دیکشت نے اتوار کو کہا تھا کہ ’عآپ‘ کے ساتھ اتحاد پر جلد ہی رسمی طور پر آخری فیصلہ بتا دیا جائے گا۔ ذرائع نے تاہم اشارہ دے دیا تھا کہ ’عآپ‘ سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

      دہلی کی ساتوں سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ ہے۔ دہلی میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی ۔ کجریوال کے اس بیان کے بعد ان کے قریب ترین ساتھی رہے کمار وشواس نے ٹوئٹر پر طنز کیا-’’ہی رفیوزڈ، وہاٹ اے کال‘‘۔ انہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں مزید کہا ’’تم نکلے تھے لینے سوراج سورج کی سرخ گواہی میں، پر آج سوئم ٹمٹما رہے جگنو کی نوکر شاہی میں‘‘ ۔
      First published: