ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: سماجوادی پارٹی کا دامن تھامیں گی کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن

سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن نے اس سے قبل 29 اکتوبر کو کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ ہی یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری انکت پریہار نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • Share this:
بڑی خبر: سماجوادی پارٹی کا دامن تھامیں گی کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن
بڑی خبر: سماجوادی پارٹی کا دامن تھامیں گی کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن

اناو: سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن (Annu Tandon) سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) جوائن کریں گی۔ ہفتہ کے روز انو ٹنڈن نے آڈیو وائرل کرکے سماجوادی پارٹی جوائن کرنے کی اطلاع دی۔ سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن 2 نومبر کو سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گی۔ ان کے ساتھ یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری انکت پریہار بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گی۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی دفتر پر قومی صدر اکھلیش یادو سبھی لیڈروں کو پارٹی کی رکنیت دلائیں گے۔

سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن نے اس سے قبل 29 اکتوبرکوکانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ ہی یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری انکت پریہار نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل 29 اکتوبرکو سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن نے کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ ہی یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری انکت پریہار نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ انو ٹنڈن اور انکت پریہار کے استعفیٰ کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ انو ٹنڈن نے پارٹی مسلسل نظر انداز کئے جانے کا الزام لگاکر استعفیٰ دیا ہے۔ کہا یہ بھی جارہا ہے کہ دونوں ہی لیڈروں کے ساتھ ان کے حامیوں نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کی سیاست میں وہ کس راستے پر چلیں گی، اس بارے میں فیصلہ اپنے حامیوں اور کارکنان سے تبادلہ خیال کے بعد ہی لوں گی۔

بانگر مئو ضمنی انتخاب پر پڑ سکتا ہے اثر
جانکاروں کے مطابق انو ٹنڈن اور انکت پریہار کے استعفیٰ سے 3 نومبر کو ہونے والے بانگر مئو سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ کانگریس امیدوار آرتی واجپئی کی حمایت میں بھی مقامی لیڈر تشہیر کرنے نہیں پہنچ رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading