کرناٹک میں جہاں سے گزری بھارت جوڑو یاترا، جانئے وہاں کا حال، کیا راہل گاندھی کی محنت رنگ لائی
کرناٹک میں جہاں سے گزری بھارت جوڑو یاترا، جانئے وہاں کا حال، کیا راہل گاندھی کی محنت رنگ لائی
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ملی جیت کا بڑا کریڈٹ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کو دیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا بنام وزیراعظم مودی کی بحث میں راہل گاندھی کے ذریعہ نکالی گئی اس پد یاترا ہی واضح فاتح ثابت ہوئی ہے ۔
نئی دہلی : کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ملی جیت کا بڑا کریڈٹ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کو دیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا بنام وزیراعظم مودی کی بحث میں راہل گاندھی کے ذریعہ نکالی گئی اس پد یاترا ہی واضح فاتح ثابت ہوئی ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا کرناٹک کے جن 20 اسمبلی حلقوں میں سے گزری تھی، ان میں سے 15 میں کانگریس کو جیت حاصل ہوئی جبکہ جنتا دل سیکولر کو تین اور بی جے پی نے دو سیٹ پر جیت درج کی ہے ۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں ان 20 سیٹوں میں سے کانگریس کو صرف پانچ سیٹ پر ہی جیت ملی تھی ۔
پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس یاترا نے کرناٹک میں کانگریس کیلئے سنجیونی کا کام کیا اور کارکنان میں نیا جوش پیدا کیا، جو انتخابی جیت میں مددگار رہی ۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پی ٹی آئی ۔ بھاشا سے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کانگریس کے لئے 'سنجیونی' رہی ۔ اس یاترا سے پارٹی کی تنظیم اور اتحاد کو مضبوطی ملی اور کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوا ۔ پارٹی کے میڈیا محکمہ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی پدیاترا کی بحث نے وزیراعظم مودی سے وابستہ بحث کو ہرادیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی شروعات ہندوستانی سیاست میں ایک خاص بحث کے ساتھ شروع ہوئی، جس کا انتظار ہندوستان کے لوگ کررہے تھے ۔
کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا تقریبا 22 دنوں تک رہی ۔ آپ کو وہ منظر یاد ہوگا کہ پچھلے سال اکتوبر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران موسلادھار بارش میں بھی راہل گاندھی کی تقریر جاری رہی ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ منظر لوگوں کے ذہن میں موجود رہا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا پیغام کرناٹک سمیت پورے ملک میں گیا ۔
کھیڑا نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن بحث کی لڑائی ہوتی ہے۔ وزیراعظم مودی بنام بھارت جوڑو یاترا بحث میں یاترا واضح فاتح ہے ۔ کانگریس کے مطابق اس کی یاترا کرناٹک کے 20 اسمبلی حلقوں سے گزری تھی، ان میں سے 15 سیٹیں کانگریس نے جیتی ہے ۔ ان میں بیلاری ضلع کی بیلاری اور بیلاری شہر اسمبلی سیٹ ، چامراج نگر ضلع کی گنڈول پیٹ اسمبلی سیٹ، چترگودا ضلع کی ہری یور اور مولکالامورو اسمبلی سیٹ اور مانڈیا ضلع کے میلوکوٹ (اتحادی)، ناگمنڈلگلا اور شری رنگ پٹنہ اسمبلی سیٹوں سے کانگریس امیدوروں نے جیت حاصل کی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی میسور ضلع کی نانجن گوڑا اور ورونا، رائے چور ضلع کی رائے چور دیہات اسمبلی سیٹ، تمکورو ضلع کی غبی اور سیرا اسمبلی سیٹ پر جیت حاصل کی ہے ۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی مانڈیا ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنی تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔