کرناٹک: صرف 14 ماہ 'سوامی' رہےکمارا سوامی، حکومت بنانےکا دعویٰ پیش کرے گی بی جے پی

ایچ ڈی کمارا سوامی کی حکومت گرنے کے بعد کانگریس - جے ڈی ایس میں ماتم اوربی جے پی خیمے میں جشن کا ماحول ہے۔

Jul 23, 2019 09:46 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 09:46 PM IST
کرناٹک: صرف 14 ماہ 'سوامی' رہےکمارا سوامی، حکومت بنانےکا دعویٰ پیش کرے گی بی جے پی

کرناٹک میں کانگریس - جے ڈی ایس کی حکومت گرگئی اور بی جے پی اب حکومت بنائے گی۔

کرناٹک میں منگل کو فلورٹیسٹ کے بعد کانگریس - جے ڈی ایس حکومت گرگئی ہے۔ کرناٹک اسمبلی میں آج ایچ ڈی کمارا سوامی نےاعتماد کی تجویزپیش کی تھی۔ اس دوران کمارا سوامی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کے حق میں 99 اوربی جے پی کے حق میں 105 ووٹ پڑے۔ کرناٹک میں ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت 14 ماہ میں ہی چلی گئی۔

ایچ ڈی کمارا سوامی کی حکومت گرنے کے بعد کانگریس - جے ڈی ایس میں ماتم اوربی جے پی خیمے میں جشن کا ماحول ہے۔ اب قیاس لگایا جارہا ہے کہ کرناٹک بی جے پی کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ یدی یورپا ریاست کی کمان ایک بار پھرسنبھالیں گے۔ بی جے پی آئندہ دو روزمیں گورنرسے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے۔ بی جے پی نے اپنےآفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے ٹوئٹ کیا ' گیم آف کرما' مطلب 'اعمال (کرموں) کا کھیل'۔

Loading...

بی جے پی نےکہا - ناپاک اتحاد کا خاتمہ

وہیں بی جے پی نے ایک اورٹوئٹ کیا 'یہ کرناٹک کے لوگوں کی جیت ہے۔ یہ ایک ناپاک اتحاد اوربدعنوان دورکا خاتمہ ہے۔ ہم بھروسہ دلاتے ہیں کہ ہم کرناٹک کے لوگوں کو ایک مستحکم اورطاقتورحکومت دیں گے۔ ساتھ میں ہم کرناٹک کوپھرسےخوشگوار بنائیں گے'۔ اس سے قبل اعتماد کی تجویز پرچرچا میں حصہ لیتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا 'میں حادثاتی وزیراعلیٰ بنا۔ وزیراعلیٰ مدت کارکے دوران میں نے اچھا کام کیا۔ میں خوشی خوشی اپنےعہدے کی قربانی دینے کے لئے تیارہوں'۔ کمارا سوامی کی حکومت گرنے کے بعد بی جے پی لیڈربی ایس یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے خیمے میں جشن کا ماحول ہے۔

کرناٹک میں کانگریس - جے ڈی ایس حکومت گرگئی ہے اور بی جے پی نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

صرف 14 ماہ ہی چلی اتحادی حکومت

کرناٹک میں کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد نے 14 مہینے 116 اراکین اسمبلی کے ساتھ حکومت چلائی ہے۔ یکم جولائی کو کانگریس کے دواراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد سے ہی ریاست میں سیاسی رسہ کشی کا ماحول تھا۔ اس کے بعد دیگراراکین اسمبلی نے بھی استعفیٰ دینا شروع کیا اوریہ تعداد بڑھ کر15 ہوگئی۔ 18 جولائی کوفلورٹیسٹ کی تاریخ طے ہوئی تھی، لیکن باربارہنگامے کے سبب فلورٹیسٹ نہیں ہوسکا۔ اب فلورٹیسٹ میں ہارنے کے بعد ایچ ڈی کمارا سوامی اپنا استعفیٰ سونپیں گے، جس کے بعد بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گی۔ بی جے پی کل قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کرے گی، جس کے بعد یدی یورپا چوتھی باروزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

Loading...