کانگریس کے سینئرلیڈراحمد پٹیل کےبیٹےفیصل پٹیل کوای ڈی کا نوٹس، کل ہوگی پوچھ گچھ

افسران کے مطابق اسٹرلنگ بایوٹیک نے آندھرا بینک کی قیادت والے بینکوں کے گروپ سے 5000 کروڑ کا قرض لیا تھا۔

Aug 28, 2019 09:55 PM IST | Updated on: Aug 28, 2019 09:55 PM IST
کانگریس کے سینئرلیڈراحمد پٹیل کےبیٹےفیصل پٹیل کوای ڈی کا نوٹس، کل ہوگی پوچھ گچھ

۔احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل کو ای ڈی کا نوٹس

کانگریس کے سینئرلیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کے بیٹے فیصل پٹیل کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سمن بھیج کرجمعرات کوپیش ہونےکےلئےکہا ہے۔ اسٹرلنگ بایو ٹیک دھوکہ دہی میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا۔ یہ تیسری بارہےجب اس معاملے میں فیصل پٹیل سے پوچھ گچھ ہوگی۔ اس سےقبل احمد پٹیل کے داماد عرفان صدیقی سےاس معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ جون میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےاسٹرلنگ بایوٹیک دھوکہ دہی معاملے میں 9 ہزارکروڑسے زیادہ کی جائیداد ضبط کی تھی۔ اسٹرلنگ بایوٹیک گجرات کی ایک  دوا سازی کی کمپنی ہے۔ الزام ہےکہ کمپنی نے 14500 کروڑروپئے کا فراڈ (دھوکہ دہی) کیا ہے۔

اکتوبر2017 میں درج ہوا تھا معاملہ

Loading...

سی بی آئی نےاکتوبر2017 میں اسٹرلنگ بایوٹیک کے ڈائریکٹروں نتن سندیسرا، چیتن سندیسرا اوردیپتی سندیسرا کےخلاف 5383 کروڑ روپئےکےدھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس کی بنیاد پرہی ای ڈی نے بھی معاملہ درج کیا تھا۔

پانچ ہزارکروڑکا لیا تھا قرض

افسران کےمطابق اسٹرلنگ بایوٹیک نےآندھرا بینک کی قیادت والے بینکوں کےگروپ سے 5000 کروڑ کا قرض لیا تھا۔ کمپنی کےذریعہ قرض نہ ادا کرنے سے یہ این پی اے میں بدل گیا۔ اس قرض کی کل قیمت 8100 کروڑلگائی گئی ہے۔ ای ڈی نے سی بی آئی کی چارج شیٹ کی بنیاد پراسٹرلنگ بایوٹیک پردھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے۔

Loading...