ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Virbhadra Singh Death News: ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈرویربھدرا سنگھ کا87کی عمر میں انتقال

ویربھدرا سنگھ کو کورونا ہونے کے بعد 13 اپریل کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا سے صحت یاب کے بعد انہیں اسپتال سے دسچارج کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونی شروع ہوگئی۔ کچھ دن پہلے اسے آئی جی ایم سی میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • Share this:
Virbhadra Singh Death News: ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈرویربھدرا سنگھ کا87کی عمر میں انتقال
ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ویربھدرا سنگھ

Virbhadra Singh Death News:ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ویربھدرا سنگھ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جانک راج ، آئی جی ایم سی ، شملہ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 4 بجے کے قریب متعدد عضاء کی ناکامی کی وجہ سے ویر بھدرا سنگھ کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل ویربھدرا سنگھ بھی کورونا میں مبتلا تھے۔


ویربھدرا سنگھ کو کورونا ہونے کے بعد 13 اپریل کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا سے ابھرنے کے بعد انہیں اسپتال سے دسچارج کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونی شروع ہوگئی۔ کچھ دن پہلے اسے آئی جی ایم سی میں داخل کرایا گیا تھا۔سابق وزیراعلیٰ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ پچھلے دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ویربھدرا سنگھ 6 بار ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔



سابق وزیراعلیٰ ویربھدرا کو سانس کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب سے وہ کورونا کی زد میں آگئے تھے۔ تب سے وہ مستقل طبی نگرانی میں تھے۔ 11 جون کو ، ویربھدرا سنگھ ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ دوسری بار بھی وہ صحت یاب ہوگئےتھے۔ تاہم بعد میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ویربھدرا سنگھ نو بار ایم ایل اے رہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 5 بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ اس وقت وہ ضلع سولن کے ارکی سے ایم ایل اے تھے۔

ویربھدرا سنگھ یوپی اے حکومت میں مرکزی کابینہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مرکزی اسٹیل وزارت کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس کے علاوہ مائیکرو ،ا سمال اور میڈیم انڈسٹریز کی وزارت بھی رہی ہے۔ ویربھدرا سنگھ 23 جون ، 1934 کو سلطنت بوشہر کے راجہ پدم سنگھ کے گھر پیدا ہوا تھا۔ ویربھدرا سنگھ 1983 سے 1990 ، 1993 سے 1998 ، 1998 ، 2003 ، 2007 اور 2007 سے لے کر 2017 تک ہماچل کے وزیر اعلی رہے۔ 1962 میں پہلی بار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 08, 2021 08:03 AM IST