உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار بڑا سیاسی بھونچال، کانگریس لیڈر کا دعویٰ- این ڈی اے میں شامل ہوسکتے ہیں پارٹی کے 11 اراکین اسمبلی

    بہار بڑا سیاسی بھونچال، کانگریس لیڈر کا دعویٰ- این ڈی اے میں شامل ہوسکتے ہیں پارٹی کے 11 اراکین اسمبلی

    بہار بڑا سیاسی بھونچال، کانگریس لیڈر کا دعویٰ- این ڈی اے میں شامل ہوسکتے ہیں پارٹی کے 11 اراکین اسمبلی

    بہار (Bihar) کی سیاست میں بڑا بھونچال آسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر بھرت سنگھ (Congress Leader Bharat Singh) کا ایک سنسنی خیز بیان سامنے آیا ہے۔ اس سے کانگریس کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہونا یقینی ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کی سیاست میں بڑا سیاسی بھونچال آسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر بھرت سنگھ (Congress Leader Bharat Singh) کا ایک سنسنی خیز بیان سامنے آیا ہے۔ کانگریس لیڈر بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے 11 اراکین اسمبلی این ڈی اے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں بڑے ٹوٹ کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ بھرت سنگھ کے مطابق، کانگریس قانون ساز اسمبلی کے لیڈر اجت شرما کو بھی ان 11 اراکین اسمبلی میں شامل بتایا۔ اتنا ہی نہیں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا بھی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

      کانگریس لیڈر بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ مدن موہن جھا اب اشوک چودھری کے راستے پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے 11 اراکین اسمبلی نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدے اور الیکشن میں جیت حاصل کی۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ سبھی این ڈی اے میں جلد شامل ہوجائیں گے۔ بھرت سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے کانگریس کو الگ ہونے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2020 میں خراب کارکردگی کے بعد بہار کانگریس میں تنازعہ کی صورتحال ہے۔ پارٹی لیڈروں میں آپسی اختلافات کی باتیں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

      شکتی سنگھ گوہل نے چھوڑا عہدہ

      واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل کے عہدہ چھوڑنے کی خواہش کو منظوری دے دی ہے۔ شکتی سنگھ گوہل کو بہار انچارج کی ذمہ داری سے آزاد کرتے ہوئے بھکت چرن داس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شکتی سنگھ گوہل نے پیر کو پارٹی قیادت سے انہیں بہار انچارج کی ذمہ داری سے آزاد کرنے اور کوئی ’ہلکی ذمہ داری’ دینے کی گزارش کی تھی۔ کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل کی خواہش کو منظور کرتے ہوئے انہیں بہار انچارج کی ذمہ داری سے آزاد کردیا ہے۔ ان کی جگہ اب یہ ذمہ داری بھکت چرن داس کو سونپی گئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: