دگ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھایا سوال، کانگریس نے پلہ جھاڑا، بی جے پی کا پلٹ وار
دگ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھایا سوال، کانگریس نے پلہ جھاڑا، بی جے پی کا پلٹ وار ۔ تصویر : ANI
کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے خلاف ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر سوال اٹھایا ہے ، جس کے بعد سے ملک میں سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر پھر سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے ۔
نئی دہلی : ان دنوں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں ہے ۔ اس دوران کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے خلاف ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر سوال اٹھایا ہے ، جس کے بعد سے ملک میں سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر پھر سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے ۔ دگ وجے سنگھ کے ذریعہ سرجیکل اسٹرائیک پر تبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی نے پلٹ وار کیا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا کیریکٹر ہ غیرذمہ دارانہ بیان دینا ہے ۔ ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف بولنے والے کو ملک برداشت نہیں کرے گا۔
وہیں کانگریس پارٹی نے دگ وجے سنگھ کے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے ۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آج سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے ذریعہ ظاہر کئے گئے خیالات کانگریس پارٹی کے نہیں ہیں ، ان کے ذاتی خیالات ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 2014 سے پہلے یو پی اے سرکار نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ ملک کے مفاد میں سبھی فوجی کارروائیوں کی کانگریس نے حمایت کی ہے اور آگے بھی حمایت کرے گی ۔
بتادیں کہ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی بات کرتے ہیں کہ ہم نے اتنے لوگوں کو مار گرایا ، لیکن اس کا آج تک کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ دگ وجے سنگھ کئی دیگر معاملات پر بھی مرکزی سرکار پر سوالات اٹھائے ۔
جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت یہاں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ۔ یہاں کی پریشانی کا نمٹارہ نہیں کرنا چاہتی ۔ یہ پریشانی بنائے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیر فائلس جیسی فلم بنتی رہیں اور ہندو ۔ مسلمان میں نفرت پھیلاتے رہیں ۔
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ پلوامہ جو کہ پوری طرح سے دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، باہر گاڑی کی چیکنگ ہوتی ہے، وہاں ایک اسکارپیو گاڑی الٹی سمت سے آتی ہے اور اس کی جانچ پڑتال کیوں نہیں ہوئی اور اس کے بعد وہ ٹکراتی ہے۔ ہمارے 40 سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوجاتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔