منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو ملی ضمانت

کانگریس لیڈر کی ضمانت کی عرضی کو ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ضمانت کے لئے دلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

Oct 23, 2019 04:24 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 04:31 PM IST
منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو ملی ضمانت

ڈی کے شیوکمار: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو دلی ہائی کورٹ نے 25 لاکھ روپئے کے نجی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ کانگریس لیڈر کی ضمانت کی عرضی کو ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ضمانت کے لئے دلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

غور طلب ہے کہ آج صبح ہی کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری لی تھی۔ ملاقات کے دوران سونیا گاندھی نے شیو کمار سے کہا تھا کہ پوری پارٹی اس معاملہ میں متحد ہے اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Loading...